کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جی ای ایم نے ادائیگی سے متعلق خدمات کے لئے سینٹرل بینک آف انڈیا کے ساتھ شراکت داری کی

Posted On: 07 NOV 2019 6:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،7 نومبر :گورنمنٹ ۔ ای۔ مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم ) نے آج سینٹرل بینک آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے پردستخط کئے ۔ اس شراکت داری کے ذریعہ سینٹرل آف بینک آف انڈیا جی ای ایم پول اکاونٹس ( جی پی اے ) کے ذریعہ فنڈ کی منتقلی سمیت مختلف قسم کی خدمات فراہم کراسکے گا، جن میں رجسٹرڈ یوزرس کو پورٹل پر الیکٹرانک پرفارمنس بینک گارنٹی ( ای ۔ پی بی جی ) اور زرضمانت ( ای ایم ڈی ) شامل ہیں۔

مفاہمت نامے پرجی ای ایم کے سی ایف او راجیو کانڈپال اور سینٹرل بینک آف انڈیا فیلڈجنرل منیجراے کے مشرانے جی ای ایم کے سی ای او تلین کمارکی موجودگی میں دستخط کئے ۔

کاغذکے بغیر، بینک جائے بغیر اور نقد رقم کے بغیر بینکنگ نظام کے مقصد کے لئے  ادائیگی اورمختلف بینکنگ خدمات کی یکجائی جی ای ایم کی ایک اولیت ہے ۔ اس سلسلے میں جی ای ایم 18سرکاری شعبے کے بینکوں  اور نجی  بینکوں کے ساتھ پہلے  ہی مفاہمت ناموں دستخط کرچکاہے ۔

جی ای ایم ایسے معاملوں میں جہاں سرمایہ کی لاگت جی ای ایم پر فروخت کرنے والے کی کارگذاری اوردرجہ بندی سے منسلک ہو کام کاجی سرمائے کے مالی بندوبست اور بل میں چھوٹ فراہم کرانے کے لئے بینکوں ،ٹی آرای ڈیز اور سڈبی کے ساتھ مل کربھی کام کررہاہے ۔ اس سے عمومی طورپرفروخت کرنے والوں اورخصوصی طورپر ایم ایس ایم ای کو اس سے پہلے آسان قرض تک رسائی اور حکومت کے ساتھ بہترکاروبارکرنے کی سہولت حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس کے علاوہ جی ای ایم ٹینڈرجمع کراتے وقت زرضمانت کی شرط کو پوراکرنے کے لئے فروخت کرنے والوں کو آسانی فراہم کرانے کے مقصد سے ای ایم ڈی پول اکاونٹ تیارکرنے پربھی غورکررہاہے ۔

جی ای ایم حکومت ہند کی ایک پہل ہے جو مرکزی اورریاستی حکومت کی تنظیموں کو اشیاءاور خدمات کی آن لائن حصولیابی کی سہولت فراہم کرانےکے لئے ون اسٹاپ پلیٹ فارم مہیاکراتی ہے ۔ جی ای ایم شفاف اور موثر حصولیابی کو یقینی بنانے کے لئے براہ راست خریداری ، ٹینڈرطلبی اور ریورس آکشن کے لئے ٹولز بھی فراہم کراتاہے ۔

*****

 

U-5000

 



(Release ID: 1590950) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi