کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت امریکہ اور یوروپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدو ں کا خواہاں ہے


جاپان، کوریا اور آسیان ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے
تجارتی معاہدوں میں کوئی جلد بازی نہیں ہے: پیوش گوئل

Posted On: 05 NOV 2019 7:49PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 05 نومبر / تجارت و صنعت اور ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے یقین دلایا ہے کہ بھارت کوئی بھی تجارتی معاہدہ جلد بازی میں نہیں کرے گا۔ وزیر موصوف نے ریجنل کمپری ہینسیو اکنامک پارٹنر شپ (آر سی ای پی)  یعنی علاقائی جامع شراکت داری کے موضوع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی تبادلہ خیالات کے دوران انڈیا فرسٹ  یعنی ” بھارتی مفادات کو اولیت“ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

            انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقتصادی مفادات اور قومی ترجیحات پہلے ہیں، اور کسانوں، ڈیری کے شعبے، ایم ایس ایم ای اور گھریلو مصنوعات کی تشویشات پر توجہ دی جائے گی اور ان شعبوں کا تحفظ کیا جائے گا۔ تجارت و صنعت کے وزیر نے مطلع کیا کہ آر سی ای پی کے سات سالہ تمام تر مذاکرات کے بعد بھارت لگا تار اپنے مطالبات کو منوانے کی پوزیشن میں ہے جس میں خصوصاً تجارتی خسارہ کو قابو میں کرنے، غیر مناسب در آ مدات سے مضبوط تحفظ اور بھارتی اشیاء کے لئے بہتر مارکیٹ مواقع اور خدمات شامل ہیں۔  بھارتی بازاروں کو ایسے علاقوں کے مطابق ہونا چاہئیے جہاں ہمارے تاجر فائدہ اٹھا سکیں اور بھارت اپنے با زاروں کو دیگر ملکوں کے سامان کے لئے ڈمپنگ گراؤنڈ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

            تجارت و صنعت کے وزیر نے مزید مطلع کیا کہ جاپان، کوریا اور آسیان ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگری منٹ (ایف ٹی اے) یعنی آزادانہ تجارتی معاہدوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کا جائزہ جو کہ تین سال قبل شروع کیا گیا تھا، تیزی سے لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید مطلع کیا کہ بھارت نے آسیان کے ساتھ ایف ٹی کے لئے معاہدہ کو پہلے ہی محفوظ کر لیا ہے اور جاپان ایف ٹی اے میں خطاب کرنے کے لئے موضوعات پر تبادلہ خیالات کئے جا رہے ہیں۔

            تجارت و صنعت کے وزیر نے سوالات کے جواب میں مطلع کیا کہ فی الحال بھارت امریکہ اور یوروپی برادری کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا خواہاں ہے، جہاں کہ بھارت صنعت اور خدمات مقابلہ جاتی ہوں گی اور اس سے بڑے پیمانے پر ترقی یافتہ مارکیٹ کو نفع حاصل ہو گا۔ 

۔۔۔۔۔۔

U.4953



(Release ID: 1590590) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi