کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ابھرتا ہوا ہماچل 2019 : عالمی سرمایہ کارو ں کی دھرم شالہ میں میٹنگ


عالمی سرمایہ کار ،سرمایہ کاری کے لئے ریاست کی صلاحیت کو نمایاں کرنے کے لئے میٹنگ کریں گے

مرکزی وزیر پیوش گوئل عالمی سرمایہ کارو ں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے

Posted On: 05 NOV 2019 1:41PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  05 نومبر۔ ہماچل پردیش  سرکار 7  اور 8  نومبر 2019  کو  دھرم شالہ میں  ایک اہم کاروباری پروگرام میں  عالمی  سرمایہ کاروں کی میٹنگ  2019  کا  اہتمام کررہی ہے ۔اس پروگرام میں  آٹھ  فوکس  ( قابل توجہ  )  سیکٹرز  میں  سرمایہ کاری کے مواقع ،انضباطی   ماحول اور پالیسی  کو نمایاں کیا جائے گا تاکہ  ریاست میں  مینوفیکچرنگ اور روزگار پیدا کرنے کے مواقع کو تقویت دی جاسکے ۔ جن  8  فوکس  شعبوں  کو نمایاں  کیا جائے گا ، ان میں زرعی  کاروبار اور پوسٹ  ہارویسٹ ٹکنالوجی  ،  مینوفیکچرنگ  اوردواسازی  ،  سیاحت  اور مہمان نوازی ، شہری ہوابازی  ،  ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی  ، ویلنیس   ، حفظان صحت اور آیوش ،   مکان  اورشہری ترقی ،  آئی ٹی -  آئی  ٹی  ای ایس   اور الیکٹرانکس   ، تعلیم او رہنر مندی   کا فروغ شامل ہیں ۔

          کامرس اور صنعت  اور ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل ابھرتے ہوئے ہماچل میں  عالمی سرمایہ کاری کی  کانفرنس  2019   میں شرکت کریں گے  اور  ہماچل پردیش  اورہندوستان کی پہاڑی ریاستوں میں  سرمایہ کاری کے فرو غ  کے لئے کامرس اورصنعت کی وزارت کی پالیسیوں  اور سرمایہ کاری کے بارے میں جانکاری دیں گے ۔ عالمی سرمایہ کاروں کی کانفرنس میں  دنیا بھر کے  سفارت  کار ،سرمایہ کار ،ترقیاتی ایجنسیاں  ،سینئر پالیسی ساز اور  کارپوریٹ  شعبے کے سربراہان  شرکت کریں  گے ۔

          کامرس اور صنعت کی وزارت  کے تحت  انویسٹ انڈیا  ، دی نیشنل  انویسٹمنٹ  پروموشن اور  فیسی لی ٹیشن  ایجنسی   انڈیا انویسٹمنٹ گرڈ    کے ذریعہ  ابھرتے ہماچل سربراہ کانفرنس کو فروغ دے رہا ہے ۔ سربراہ کانفرنس کے دوران  انویسٹ انڈیا    ، انڈیا انویسمنٹ گرڈ  (آئی آئی جی )    کے ذریعہ  ریاست میں  سرمایہ کاری کے مواقع  کو نمایاں  کرتے ہوئے  وزیٹرس  ( آنےوالے مہمانوں  )  کے لئے  ایک  پرکشش ڈجیٹل  تجربے کی  پیش کش  کرے گا ۔ نمائش کی جگہ  پر  مختلف ایلی منٹس  (عناصر )   پیش کئے جائیں  گے ، جس میں  نیشنل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن  ایجنسی   کے طور پر انویسٹ انڈیا متعارف کرایا جائے گا اور  ہماچل پردیش کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

          دوروزہ گلوبل انویسٹرز کانفرنس کے دوران    ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان  بڑھتے ہوئے  معاشی تعلقات پر ایک اجلاس ہوگا۔ جس کی مشترکہ صدارت  مالیات  ، اورکارپوریٹ امور کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر اور ہندوستان میں  متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد البانہ   اور  ہماچل پردیش سرکار میں دیہی ترقی   اور پنچایت راج کے وزیر وریندر ٹھاکر کنور  کریں  گے ۔

          سیاحت  ،کاروبار کو آسان بنانے ،ویلنیس  اور آیوش  سے متعلق متوازی سیکٹورل اجلاس  بھی  منعقدہوں گے ۔

          اس پروگرام کے پیش  نظر انویسٹ انڈیا نے  جرمنی  ،نیدر لینڈ  اور  متحدہ عرب امارات    میں  بین الاقوامی روڈ شوز کا اہتمام کیا گیاتھا۔   اس کا مقصد  ہماچل پردیش کے مہارت کے شعبوںکو فروغ دینا تھا۔ بنگلور ،حیدرآباد، ممبئی،دلی،چنڈی گڑھ اور احمد آبادمیں  بھی  6   ڈومیسٹک روڈ شوز  کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ دہلی میں  شملہ اور منالی میں  کانکلیو  اور دلی میں  سفیروں کی گول میز کانفرنس   کا اہتمام کیا گیا تھا۔  انویسٹ انڈیا  نے    چار سیکٹروں  میں   25 کمپنیو  ں کی  ایک فہرست  بھی تیار کی ہے ، جنہیں  گلوبل انویسٹرس  میٹ  کے دوران  بزنس کے سمیناروں  میں شرکت کے لئے ہماچل پردیش سرکار کی طرف سے موعو کیا جاسکتا ہے ۔ انویسٹ انڈیا نے   ہماچل پردیش کی نشان زد  مارکیٹوں  میں موجودہ شراکتداروںکی تفصیلات بھی  ساجھا  کی ہیں۔ ہماچل پردیش  سے اسٹارٹ اپ کے لئے ایک براہ راست چیلنج کی میز بانی کے لئے   انویسٹ  انڈیا کی طرف سے  ایک اسٹارٹ اپ گرانڈ  چیلنج کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

          ہماچل پردیش  نے آن لائن سنگل ونڈو نظام نافذ کیا ہے ، جو  تمام  شعبوں  میں سرمایہ کاری کے لئے  منظوریاں  اور  تجدید   فراہم کرتا ہے۔ سرمایہ کار  اب   آن لائن پورٹل کے ذریعہ  ہماچل پردیش          ٹیننسی  اور لینڈ ریفارم ایکٹ  1972  کی دفعہ  118  کے تحت زمین کی خریداری کے لئے اجازت  لینے کے واسطے درخواست دے سکتے ہیں ۔ ریاستی سرکار نے  ضروری  این اوسیز    کو  ختم کرکے  تعمیر  کے پرمٹ  حاصل کرنے کے عمل کو آسان کردیا ہے ۔

          ہماچل پردیش کی ریاستی سرکار  ایچ  پی  - ایم ایس ایم ای  ( اسٹیبلش منٹ  اور آپریشن    کی  آسانی  )  کے آرڈی ننس 2019   لائی  تھی ،جس کے تحت  منظوریوں  /  این اوسیز  /  پرمیشن  کے لئے  انتظار کئے بغیر  ایم ایس ایم ایز کے لئے پروجیکٹ کے نفاذ کی    اجازت   دی  گئی  ہے تاکہ  ریاست   میں   ایم ایس ایم  ای کے سیکٹر کو مضبوط  کیا جاسکے   ، جو ریاست  کی ریڑھ  کی ہڈی ہے ۔

          ایک ٹھوس  طریق کار  کے ذریعہ سیاحت کے شعبے کو نئی جہت دینے کے لئے ریاستی سرکار نے    ایچ  پی  ٹورزم  پالیسی  2019  کونوٹی فائی کیا ہے تاکہ   کیپٹل انویسٹمنٹ سبسڈی  فراہم کرکے  سیاحوں  کے لئے نئے مقامات  کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے ۔  

ریاستی سرکار  آئی ٹی اور ای ایس  ڈی ایم  پالیسی   ،فلم  پالیسی اور الیکٹرک وھیکل پالیسی  جیسے  دیگر سیکٹر کی  مخصوص  پالیسیاں  بھی لائی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ح ا۔ رم

U-4935



(Release ID: 1590434) Visitor Counter : 145


Read this release in: Hindi , English