وزارت دفاع
ایئر مارشل بی سریش نے اے او سی –اِن-سی کے طور پر مغربی فضائی کمان کی سربراہی سنبھالی
Posted On:
01 NOV 2019 5:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم نومبر۔ایئرمارشل بی سریش ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی نے یکم نومبر 2019 کو بھارتی فضائیہ کی مغربی فضائی کمان میں ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ ایئر مارشل موصوف نے اس موقع پر ایک رسمی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعدازاں مغربی فضائی کمان کے سلسلے میں بھارتی فضائیہ اور ملک کے وسیع تر پس منظر میں اس کے مقاصد سے ہم آہنگ رہنے کے سلسلے میں اپنے نظریات کی وضاحت کی۔
ایئرمارشل ازحد تمغہ یافتہ افسر ہیں، جنہیں 2019 میں صدارتی پَرم ویششٹ سیوا میڈل، 2005میں اتی وششٹ سیوا میڈل اور 2001میں وایو سینا میڈل حاصل ہو چکا ہے۔ موصوف کو یکم فروری 2019 کو عزت مآب صدرجمہوریہ ہند کا اے ڈی ڈی کیمپ مقرر کیا گیا تھا۔ ایئرمارشل نے 47برسوں سے فوجی یونیفارم زیب تن کی ہوئی ہے اور 1972 میں راشٹریہ انڈین ملٹری کالج دہرا دون میں شمولیت اخیتار کی تھی۔ موصوف این ڈی اے سے فارغ التحصیل ہیں اور انہیں 13دسمبر 1980 کو جنگجوپائلٹ کے طور پر بھارتی فضائیہ میں کمیشن ملا تھا ۔ موصوف کو تدبیری اور فضائی جنگی ترقیات ادارے کی جانب سے شمشیراعزاز کا ایوارڈ حاصل ہو چکا ہےاور وہ دفاعی خدمات اسٹاف کالج ولنگٹن کے گریجویٹ ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کارن فیلڈ یونیورسٹی شِری وینہم برطانیہ سے پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے۔ موصوف ازحدتجربہ کار جنگجو پائلٹ ہیں اور تقریبا تمام جنگی طیارے اور بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر اڑا چکے ہیں۔ انہوں نے ازحد اہم وقت میں اس اہم فضائی کمان کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ وہ اپنے ساتھ اپنے نئے عہدے کے لئےزبردست آپریشن تجربہ لےکر آئے ہیں۔
ایئرمارشل موصوف کی شادی محترمہ رادھا سریش سے ہوئی ہے اور ان کےایک بیٹا ایک بیٹی ہیں۔ محترمہ رادھا سریش کو وسیع پیشہ ورانہ مہارت کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ ڈبل پوسٹ گریجویٹ اور فیڈریشن آف انشیورنس انسٹی ٹیوٹ کی فیلو ہیں۔ محترمہ سریش ایک پرجوش ماحولیات پرست ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ایک ازحد خیال رکھنے والی خاتون بھی ہیں اور گزشتہ 26برسوں سے اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اےکی رکن رہی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ فضائی سورماؤں کی اہلیاؤں اور ان کے کنبوں کی زندگی کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی سعی کی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ ۔ک ا
U- 4888
(Release ID: 1590038)
Visitor Counter : 135