وزارت دفاع
بھارتی بحریہ آئی این –روسی وفاقی بحریہ(آر یو ایف این) کے عملے کے مابین چوتھی گفت و شنید
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 NOV 2019 3:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم نومبر۔بھارتی بحریہ (آئی این)-روسی وفاقی بحریہ (آر یو ایف این) عملے کے مابین چوتھی گفت و شنید آج نئی دلی میں 30اکتوبر 2019 کو منعقد ہوئی۔ گفت و شنید کی مشترکہ صدارت بھارتی بحریہ کی جانب سے بحریہ کے عملے کے معاون سربراہ (غیر ملکی تعاون اور انٹیلی جنس) ریئرایڈمرل اتل آنند اور آر یو ایف این کی جانب سے روسی بحریہ عملے (سگنلس)کے ڈپٹی سربراہ ریئر ایڈمرل ولادیمیر زمسکوف نے کی۔
عملے کی اس گفت و شنید کے دوران جن موضوعات پر بات چیت ہوئی اور تبادلۂ خیالات عمل میں آئے ان میں آئی این ڈی آر اے سیریز کی مشقوں کے ذریعہ آپریشنل انٹر ایکشن، تربیتی ربط و ضبط، بہترین طریقہ ہائے کار کا باہم تبادلہ، طبی اور لاجسٹکس تعاون اور اعلیٰ سطحی دوروں کا باہمی تبادلہ جیسے عنصر شامل تھے۔
آر یو ایف این وفد نے 30اکتوبر 2019 کو بحری عملے کے ڈپٹی سربراہ وائس ایڈمرل ایم ایس پوار سے ملاقات کی اور آپریشن اور تربیت سے متعلق مختلف النوع اہم بحری روابط سے متعلق موضوعات پر تبادلۂ خیالات کئے۔
مذکورہ وفد گوا میں آپریشنل اور تربیتی اکائیوں کا دورہ بھی کرے گا اور گوا نیول ایریا کے فلیگ آفیسر (ایف او جی اے ) سے اس دورے کے ایک حصے کے طور پر یعنی گوا کے دورے کے تحت جو 31اکتوبر سے یکم نومبر 2019 کے دوران طے پایا ہے، ملاقات بھی کرے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ ۔ک ا
U- 4886
(ریلیز آئی ڈی: 1590029)
وزیٹر کاؤنٹر : 96