وزارت دفاع

لفیٹننٹ جنرل انوپ بنرجی نے آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ڈائرکٹر جنرل کے منصب کی ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 01 NOV 2019 5:06PM by PIB Delhi

نئیدہلی، یکم  نومبر2019،      لیفٹننٹ جرنل انوپ بنرجی نے آج آرمڈ فورسز میڈیکل کے ڈائرکٹر جنرل کے منصب کی ذمہ داری سنبھالی۔ لیفننٹ جنرل انوپ بنرجی آرمڈ فورسز میڈیکل کالج پنے  کے  روشن ذہن سابق طالب علموں میں سے ہیں۔ وہ ایک ماہر امراض قلب اور انتہائی ماہر منظم کی حیثیت سے مشہور رہےہیں۔انہوں نے فوج کے متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ جناب بنرجی نے آرمڈ فورسز میڈکل سروسز کے شعبے میں جو ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ان میں ایم ایچ سی آئی سی پنے میں ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن اینڈکارڈیولوجی  اور سی ایچ (ای سی) ایم جی، (ایم ای ڈی)، ایم اینڈ جی اور اے ایم سی سینٹر میں کمانڈنٹ اور اے ایم سی سینٹر  و کالج  لکھنٔو اور ڈی جی ایم ایس (نیوی) میں انجام دی جانے والی خدمات شامل ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل بنرجی  کو مثالی خدمات انجادم دینے کے لئے 1986 میں سینا میڈل سے سرفراز کیا گیا تھا۔ انہیں صدر جمہوریہ کے اعزازی سرجن (پی ایچ ایس) کے منصب پر بھی 27 جنوری 2019 کو سرفراز کیا جاچکا ہے۔ اس سے پہلے  لیفٹننٹ جنرل انوپ بنرجی ڈائرکٹر جنرل  ایم ایس (آرمی) کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل بنرجی  نے یقین دلایا کہ وہ  اپنے پیشروؤں کی مثالی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے اورکمبیٹ میڈیکل سپورٹ  پر خصوصی زور دیتے ہوئے  اے ایف ایم ایس میں بہترین صحت خدمات کی دستیابی میں  ہم آہنگی پیدا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ان کی مدت کار میں سابق فوجیوں کی صحت اسکیم (ای سی ایچ ایس)  پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ  صارفین کی تشفی اور تسلی ہوسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔س ش۔ن ا۔

U- 4889



(Release ID: 1590025) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi