وزارت آیوش
اے آئی آئی اے اور فرینک فرٹر اینوویشنز زینٹرم بایوٹیکنالوجی جی ایم بی ایچ، جرمنی کے درمیان مفاہمت نامہ
प्रविष्टि तिथि:
31 OCT 2019 1:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31؍اکتوبر:آیوش کی وزارت کے تحت آنے والے ادارے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے)کے تحت اور فرینک فرٹر اینوویشنز زینٹرم بایو ٹیکنالوجی جی ایم بی ایچ(ایف آئی زیڈ)کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔اس مفاہمت نامے پر اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر پروفیسر تنوجا نساری اور فرینک فرٹر اینوویشنز زینٹرم بایو ٹیکنالوجی جی ایم بی ایچ(ایف آئی زیڈ) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشچن کے ذریعے دستخظ شدہ مفاہمت نامے پر ایف آئی زیڈ میں اس سال ستمبر کے دوران صحت خدمات کے سلسلے میں موجودہ واقعات کے بارے میں جرمن؍ہندوستانی علوم کے لین دین ، کے موضوع پر منعقد پروگرام کے موقع پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ اتفاق ڈاکٹر گاربے اور آیوش کی وزارت کے سیکریٹری وید راجیش کوٹیجا کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس اشتراک کا اہم ہدف جینومکس کے شعبے میں ریسرچ کرنا اور مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے تعاون سے موصولہ ثبوتوں پر مبنی رہنما ہدایات تیار کرنا ہے، تاکہ عوام تک وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کے لئے آیوروید سے متعلق اصولوں اور برتاؤ کو جدیدطریقہ علاج میں مدغم کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ان اور تجربات کا لین دین بھی اس مفاہمت نامےکا ایک عنصر ہوگا۔
اس مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد آیوش کے سیکریٹری ڈاکٹر وید نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ نظامات بالکل مختلف نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ گہرائی سے غور کرنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ہی سائنس ایک دوسرے کو ضروری تعاون دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر وید نے کہا کہ بایو ٹیکنالوجی کے روایتی تصورات کے ساتھ روایتی آیورویدک طریقہ علاج کا استعمال تکمیلاتی عنصر کے طورپر کرنے پر ایسے ثبوت تخلیق پانے کی امید ہے، جن سے عالمی صحت خدمات میں مزید تعاون دینے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر گاربے نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ہندوستان کے ساتھ باقاعدہ روابط رہے ہیں، تاکہ ہمارے نیٹ ورک میں متعلقہ تجربات اور معلومات کو مشترک کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی نقطہ نظر سے کفایتی تکنیکی معلومات حاصل کرنے کو فروغ مل سکے۔انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ تجربات پر مبنی طریقہ علاج اور بالکل درست طریقہ علاج آگے چل کر نتیجہ خیز شراکت دار بن جائیں گے۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورید کی کی ڈائریکٹرپروفیسر تنوجا نساری نے کہا کہ آیوروید دراصل وقت کی کسوٹی پر کھرا ترا سائنس ہے، جس کے تحت ماحولیاتی عوامل سمیت مختلف پہلوؤں کو دھیان میں رکھتے ہوئے جسم ، طبیعت اور روح کی تکمیل کے توسط سے صحت مند زندگی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
****************
م ن۔م م۔ن ع
U: 4860
(रिलीज़ आईडी: 1589846)
आगंतुक पटल : 92