پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2019 6:26PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔30؍اکتوبر۔نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (این پی سی آئی ایل) کے سسٹم میں ملویئر وائرس کے در آنے کی خبر صحیح ہے۔ اس معاملے کی اطلاع کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی ۔اِن) کی جانب سے اس وقت موصول ہوئی جب 4ستمبر 2019 کو یہ معاملہ ان کی نظر میں آیا۔
معاملے کو فوری طور پر ایٹمی توانائی کے محکمے (ڈی اے ای) کے ماہرین کے ذریعے زیر تفتیش لایا گیا ، تفتیش سے معلوم ہوا کہ متاثرہ پی سی کا تعلق ایک ایسے یوزر سے تھا جس کو انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے نیٹ ورک سے مربوط کیا گیا تھا اور اس کا استعمال انتظامی مقاصد کیلئے کیا گیا تھا۔ اس کو اہم داخلی نیٹ ورک سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ نیٹ ورکوں کی لگاتار نگرانی کی جارہی ہے ۔
تفتیش سے یہ بات بھی پایہ ثبوت کو پہنچی ہے کہ اس سے پلانٹ کے سسٹم پر کسی طرح کا اثر مرتب نہیں ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ۔ع ن
U-4853