امور داخلہ کی وزارت

رادھا کرشن ماتھر کو لداخ کے پہلے لیفٹیننٹ گورنرکے منصب کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔

Posted On: 31 OCT 2019 10:43AM by PIB Delhi

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس محترمہ گیتا متل نے  ایک سادہ لیکن تاریخی تقریب میں جناب رادھا کرشن ماتھر کو مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف دلایا۔

جناب ماتھر نے اپنی حلف برداری کے بعد کہا کہ سرحدی علاقوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عمل آوری کی جائے گی۔ حکومت ہند  لداخ کےعلاقے کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر پہلے سے ہی عمل آوری کررہی ہے۔ عوام اور ہل کونسل کے مشورے سے اس نئے علاقے کی ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔  انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقوں میں تریپورہ کے چیف سکریٹری اور سکریٹری دفاع کے عہدوں کے تجربات ان کے لیے مفید مطلب ثابت ہوں گے۔

جناب ماتھر کو حلف برداری کے بعد لداخ پولیس نے ایک شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔ حلف برداری کی اس تقریب  میں لیہہ اور کرگل ہل کونسل کے افسران، فوج اور نیم فوجی دستوں کے افسران ، لداخ کے مذہبی رہنماؤں اور عوام الناس نے شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-4850


(Release ID: 1589728)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali