قبائیلی امور کی وزارت

پردھان منتری ون دھن یوجناپر قومی ورکشاپ کا آغاز

Posted On: 30 OCT 2019 4:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30؍اکتوبر:پردھان منتری ون دھن یوجنا (پی ایم وی ڈی وائی) پر قومی ورکشاپ کا آج یہاں آغاز ہوا۔دو روزہ پی ایم وی  ڈی وائی  قبائلی امور کی وزارت کے 100 دن کے منصوبے کا حصہ ہے۔یہ ورکشاپ پروگرام کے تحت سبھی سرگرمیوں اور مستقبل کے اقدامات کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے اٹھائے اقدامات میں شامل ہے۔25 ریاستوں کے مندوبین ٹرائیفیڈ ٹیم کے ساتھ ورکشاپ میں شرکت کررہے ہیں۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹرائیفیڈ کے ایم ڈی جناب پروین کرشنا نے کہا کہ ون دھن اسکیم قبائلی صنعت کار تیار کررہی ہے اور یہ ایم ایس پی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قبائلی مصنوعات کو برانڈ بنانے، ان کی پیکنگ اور ان کی فروخت بہت اہم ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خوردہ فروشوں کے نیٹ ورک کو انہیں اچھا کمیشن دے کر پھر سے مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھے کاروباری ماڈل کو تکینکی سپورٹ کے ساتھ ساتھ اپنانے کی ضرورت ہے، تاکہ قدر میں اضافے کو بڑھاوا دیا جاسکے۔

ٹرائیفیڈ نے اب تک 15 ریاستوں سے وی ڈی وی کے  کی555تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔ ان ریاستوں میں آندھرا پردیش میں 30، آسام میں 3، بہار میں 8، چھتیس گڑھ میں 136، گجرات میں 17، جھارکھنڈ میں 39، کرناٹک میں 19، مدھیہ پردیش 20، مہاراشٹر64، منی پور 6، ناگا لینڈ20، اُڈیشہ 156، راجستھان 25، کے ساتھ تمل ناڈو میں 7 اور اترپردیش کی 5 تجاویز شامل ہے۔

ریاستوں کے اہل محکمے اور ریاستوں کی اسکیم نافذ کرنے والی ایجنسیوں کوایک مثالی وی ڈی وی کے سینٹر سمیت  متعلقہ ریاستوں میں  ون دھن کیندر قائم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ اب ریاستی اہل؍نافذ کرنے والی ایجنسی اور دیگر  اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کو پی ایم وی ڈی وائی کے نفاذ سمیت دیگر ایجنسیوں کے ایک ایک آدمی کی شرکت متوقع ہے۔

مدھیہ پردیش(100)، منی پور(69)، میزروم(39) سمیت ریاستوں کے تقریباً 208 وی ڈی وی کے تجاویز کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔امید ہے کہ ان سبھی تجاویز کو 10 نومبر 2019ء تک منظوری مل جائے گی۔متعلقہ ریاستی اہل محکموں؍نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو جلد از جلد تجاویز پیش کرنے کی ضرورت ہے اور ان سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ضرورت ہے، جنہیں پی ایم وی ڈی وائی  کانفاذ کیا جارہا ہے۔ اس کےعلاوہ بقیہ ریاستوں ، جن میں پی ایم وی ڈی وائی کا نفاذ ابھی شروع نہیں ہوا ہے، پی ایم وی ڈی وائی کا نفاذ شروع کرنے اور اس سلسلے میں وی ڈی وی کے تجاویز کو فوری طورپر داخل کرنا چاہئے۔

ون دھن کاریہ کرم سے متعلق تمام موجودہ دستاویزات ، نیز رہنما خطوط  آپریشنل طریقہ کار مجوزہ فورمیٹس  اس سلسلے میں شامل دیگر عوامل ، کاروباری ماڈلس ، ایف اے کیوز اور پہلے اور بعد کی منظوری کی سرگرمیاں وغیرہ ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کی گئی ہیں اور اس کا عنوان ہے‘‘ اسٹیٹ مانیٹرنگ آف ون دھن ’’ –گوگل شیٹس  مذکورہ ڈیش بورڈ اس لئے تشکیل دی گئی ہے، تاکہ سرگرمیوں کی نگرانی کی جاسکے ۔ ساتھ ہی ساتھ ان مسائل کو اجاگر کیا جاسکے ، جن کے بارےمیں اِزالے کی ضرورت ہے۔ریاست کے اہل محکمے؍نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے پہلے ہی  درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک اہل شخص اور ایک ٹیم کو  نامزد کریں ، جو مستقل بنیاد پر ون دھن ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کرسکے اور اس سے تال میل کرسکے۔

ٹرائیفیڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) پردھان منتری ون دھن یوجنا(پی ایم وی ڈی وائی) کے لئے ایک آئی ٹی پلیٹ اور ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔ٹرائیفیڈ کی مختلف خصوصیتوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے اور اسے تمام شراکت داروں کے ساتھ ان کے ورکشاپ میں شیئر کیا جارہا ہے، تاکہ ان سے فیڈ بیک حاصل کی جاسکے۔آئی ٹی پلیٹ فارم اور موبائل ایپلی کیشن کے لئے ایس آر ایس ڈاکیومنٹ کو ون دھن ڈیش  بورڈ اپلوڈ کردیا گیا ہے۔

****************

 

م ن۔و ا۔ن ع

U: 4835


(Release ID: 1589595)
Read this release in: English , Hindi