وزارت دفاع

ڈیفکوم2019:ایک تعارفی خاکہ

Posted On: 25 OCT 2019 5:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍اکتوبر:کورپس آف سگنلز اینڈ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری(سی آئی آئی)کےذریعے مشترکہ طورپر برسوں تک منعقد ہونے والا ڈیفکوم سیمینار، ہندوستانی مسلح افواج، تعلیمی برادری، تحقیقی و ترقیاتی اداروں اور اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف پہلوؤں کی صنعتوں کے درمیان باہمی اشتراک وتعاون کے لئے ایک تاریخی سمپوزیم بن گیا ہے۔

نئی دہلی کے مانک شاہ سینٹر میں 26 اور 27 نومبر 2019ء کے دوران منعقد ہونے والے ڈیفکوم 2019 کے دوران،‘‘مشترکہ اتحاد کے لئے مواصلات ایک فیصلہ کن محرک’’کے مرکزی خیال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس پرگرام سے متعلق ایک تعارفی تقریب کا انعقاد 22 اکتوبر 2019ء کو انڈیا ہیبٹیٹ سینٹر میں کیا گیاتھا، جس میں ہندوستانی مسلح افواج ، تعلیمی حلقے اور صنعت سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سگنل آفیسر اِن چیف  لیٹیننٹ جنرل راجیو سبھروال نے آنے والے سیمینار کے لئے ایک کتابچہ جاری کیا۔انہوں نے تینوں مسلح افواج کو اسٹریٹیجک امور سے لے کر تدبیری امور تک ایک دوسرے کے ساتھ بلارکاوٹ رابطہ قائم کرنے کے لئے  پوری طرح سے اہل رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حاضرین کو اس سیمینار کے دوران تبادلہ خیالات کئے جانے  والے امور کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔

سی آئی آئی کے پرنسپل ایڈوائزر(دفاع)لیفٹیننٹ جنرل جے  پی نہرا(ریٹائرڈ)نے مسلح افواج اور صنعت کے درمیان برسوں  تک اطلاعاتی اور  مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی اشتراک و تعاون کو فروغ دینے میں ڈیفکوم کے ذریعے ادا کئے گئے کلیدی رول کو اجاگرکیا۔انہوں نے ڈیفکوم نمائش میں اپنے اختراعی حل اور مصنوعات کے ساتھ سرگرمی سے شرکت کرنے کے لئے صنعت کی حوصلہ افزائی کی، تاکہ دفاعی مواصلات کو مستحکم کیا جاسکے۔

 

کرنل امن آنند

عوامی رابطہ افسر(آرمی)

 

 

****************

 

م ن۔م ع۔ن ع

U: 4784


(Release ID: 1589281) Visitor Counter : 71
Read this release in: English , हिन्दी