عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نگہبانی کی آگاہی سے متعلق ہفتہ 28اکتوبر سے 2نومبر تک منایاجائے گا
نگہبانی کی آگاہی سے متعلق ہفتہ کا عنوان ہوگا :‘‘دیانتداری ۔ ایک طریقہ زندگی ’’
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 OCT 2019 11:59AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،25 اکتوبر :سینٹرویجیلنس کمیشن ( سی وی سی ) نگہبانی کی آگاہی سے متعلق ہفتہ 28اکتوبر سے 2نومبر ، 2019 تک منارہاہے ۔ یہ ہفتہ ہرسال منایاجاتاہے جس کے دوران سردارولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش ( 31اکتوبر ) آتاہے ۔ اس آگاہی ہفتے کے ذریعہ ہم دیانتداری کے فروغ کے تئیں اپنے عہد کی توثیق کرتے ہیں اور شہریوں کی شرکت کے ذریعہ عوامی زندگی میں راست بازی کی بھی تصدیق کرتے ہیں ۔
کمیشن نے اس سال نگہبانی کی آگاہی سے متعلق ہفتے کا عنوان تجویز کیاہے ‘‘ دیانتداری ۔ ایک طریقہ زندگی ’’ ۔دیانتداری اوراخلاقیات کسی بھی قوم کے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں اورقومی ترقی اسی وقت ہوسکتی ہے جب افراد اورتنظیمیں ایک اہم قدم کے طورپردیانتداری سے عہد بستہ ہوں ۔ کرپشن سے لڑنا صرف قانون بنانے اورادارے کی تشکیل دینے کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کی جڑیں اس کی انسانی اقدار اورانفرادی اخلاقیات میں پیوستہ ہیں ۔ نیو انڈیا کی تعمیر کے لئے اخلاقی اقدار کی آبیاری بہت ضروری ہے ۔
کمیشن کو یقین ہے کہ یہ موضوع معاشرے کے تمام طبقوں خاص طورپر نوجوانوں کو ایک ایماندار ،غیرتفریقی اور کرپشن سے آزاد معاشرے کی تعمیر میں اخلاقی رویے کی اہمیت کی طرف متوجہ کرے گا۔
کمیشن نے تمام مرکزی حکومت کی وزارتوں /تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ تنظیم کے اندر اس موضوع سے متعلق سرگرمیاں چلائیں اور عوام /شہریوں تک مندرجہ ذیل طریقوں سے رسائی حاصل کریں ۔
تنظیم کے اندر کی جانے والی کارروائیوں میں تمام ملازمین کی طرف سے دیانتداری کا حلف لینا ، احتیاطی آگاہی سرگرمیوں کے لئے اشتہاروں اور پمفلیٹوں کو تقسیم کرنا ، ملازمین کے لئے اوردیگر ساجھیداروں کے لئے تنظیم کی پالیسیوں /طریقہ کاراور احتیاطی نگہبانی اقدامات کے بارے میں تنظیم کے ملازمین کے لئے ورکشاپس منعقد کرنا ، نیز اس سلسلے کے پروگرام منعقد کرنا شامل ہیں ۔دوسری سرگرمیوں میں نگہبانی کے مسائل کے بارے میں رسالوں /نیوزلیٹرز کی اشاعت ، آگاہی کو دوردورتک پھیلانے کے بارے میں اختیارکئے جانے والے باضابطہ اقدامات کرپشن کی روک تھام کے سلسلے مسائل پر ملازمین اور ان کے خاندان والوں کے لئے ، مختلف طرح کے مقابلوں اورمباحثوں کا انعقاد نیز ملازمین تک اطلاعات پہنچانے کے لئے تنظیمی ویب سائٹوں کاانتظام شامل ہیں ۔
تنظیم کے باہرکے لوگوں کے لئے اس سلسلے میں آگاہی پیداکرنے کی خا طر خاص خاص جگہوں پر ہورڈنگس ، بینروں اورپوسٹروں کی نمائش اور اشتہارات کی تقسیم جیسے اقدامات کئے جائیں گے ۔ عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ لگائے جائیں گے اور کمیشن کی طرف سے تیارکردہ دیانتداری کا حلف آن لائن لینے کی گنجائش رکھی جائے گی ۔
اسکولوں اور کالجوں کے طلبأ کے لئے کرپشن کے خراب اثرات کے بارے میں آگاہی پیداکرنے پر زوردیاجائے گااوراس کے لئے مختلف طریقے استعمال کئے جائیں گے جیسے لیکچر ، پینل مباحثے ، ڈبیٹ ، کوئز، مضمون نگاری کے مقابلے وغیرہ ۔ یہ مقابلے پورے ملک میں اسکولوں اورکالجوں میں منعقد کئے جائیں گے ۔ 2018کے دوران 19333اسکولوں اور 5120سے زیادہ کالجوں میں اس طرح کے پروگرام منعقد کئے گئے تھے، جس میں پورے ملک کے 22لاکھ سے زیادہ بچوں نے حصہ لیاتھا۔
اسکولوں اورکالجوں میں ‘‘دیانتداری کلبوں ’’کاقیام بچوں یعنی کل کے رہنماوں میں اخلاقی اقدار کی آبیاری کے سلسلے میں ایک قدم ہے ۔
‘‘ آگاہی گرام سبھائیں ’’ گرام پنچایتوں میں ( دیہی اورنیم شہری علاقوں میں ) منعقد کی جاتی ہیں تاکہ دیہی علاقوں کےلوگوں کو کرپشن کے برے اثرات سے واقف کرایاجاسکے ۔ سال 2018میں نگہبانی آگاہی ہفتے کے دوران اس طرح کی 73655گرام سبھائیں منعقد کی گئی تھیں ۔
سیمناروں ، مباحثوں اوراسی طرح کے دیگر پروگراموں کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر،پیشہ ورایسوسی ایشنیں ، ٹریڈ یونینیں اور انجمنیں حصہ لے رہی ہیں تاکہ ان میں سول سوسائٹی کے تمام طبقے بڑے پیمانے پرشرکت کرسکیں ۔
تنظیمیں اس طرح کی سرگرمیاں اس طرح چلاتی ہیں کہ وہ اچھی طرح نظرآئیں اور ان میں پبلک اپیل بھی ہو۔ اس کے لئے جو ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں ان میں واک تھانس ، میراتھنس ، سائیکل ریلیاں ، انسانی زنجیریں سڑکوں پرپیش کئے جانے والے ڈرامے اور دیگر عوامی جلسے شامل ہیں ۔ یہ پروگرام پورے ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں منعقد کئے جاتے ہیں ۔
بہت سی تنظیمیں آگاہی کو دوردورتک پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں ، بڑی تعداد میں بھیجے جانے والےایس ایم ایس /ای میل ، واٹس ایپ ، الیٹرانک نیزپرنٹ میڈیا کا استعمال کرتی ہیں ۔
***************
U-4777
(ریلیز آئی ڈی: 1589235)
وزیٹر کاؤنٹر : 137