کارپوریٹ امور کی وزارتت
صدرجمہوریہ ہند کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کےشعبے میں نمایاں کارکردگی کے لئے چنندہ کمپنیوں کو قومی کارپوریٹ سوشل ذمہ داری ایوارڈز پیش کریں گے
Posted On:
25 OCT 2019 11:30AM by PIB Delhi
نئی دہلی،25/ اکتوبر۔ صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے 29 اکتوبر 2019 بروز منگل نئی دہلی میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے لئے چنندہ کمپنیوں کو قومی کارپوریٹ سوشل ذمہ داری ایوارڈز( این سی ایس آر اے) پیش کریں گے۔ قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈز کارپوریٹ امور کی وزارت کے ذریعہ شمولیت والی اور پائیدار ترقی کا مقصد حاصل کرنے کے لئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) کے شعبے میں کارپوریٹ اقدامات کی قدر افزائی کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔ یہ ایوارڈز سی ایس آر کے شعبے میں حکومت ہند کی جانب سے دیئے جانے والے سب سے بڑے ایوارڈ ہیں۔
اس سال این سی ایس آر اے کے لئے 528 درخواستیں موصول ہوئی تھی۔ جیوری کے مقررہ معیار کے مطابق مختصر فہرست تیار کرنے کے بعد 131 کمپنیوں کو تفصیلی درخواست جمع کرانے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کمپنیوں کے ذریعہ کئے گئے دعوؤں کی موقع پر جا کر تصدیق کی گئی۔ کمپنیوں کے ذریعہ جمع کرائی گئی تفصیل اور سی ایس آر ماہرین کے آزادانہ جائزے کی رپورٹوں کی بنیاد پر جیوری نے ایوارڈ کے تین زمرے کے تحت19 کمپنیوں کی ایوارڈ جیتنے والی اور 19 کمپنیوں کی توصیفی اعزاز کے لئے سفارش کی۔

قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈز(این سی ایس آر اے) کا مختصر تعارف:
یہ ایوارڈز سی ایس آر سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی کی سفارشوں کے بعد 2017 میں قائم کیا گیا ہے۔
مقاصد:
- کمپنیوں کی سی ایس آر سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لئے کمپنیوں کے مختلف زمروں میں مسابقت میں اضافہ کرنا۔
- تمام رقم یعنی مناسب سی ایس آر کے لئے مختص رقم کو خرچ کرنے کے لئے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی۔
- سی ایس آر سرگرمیوں کے اثرات ، اختراع، ٹیکنالوجی کے استعمال،صنفی اور ماحولیاتی مسائل، پائیداری اور متبادل سرگرمیوں کی شناخت کرنا۔
- کارپوریٹ شعبے کی سی ایس آر سرگرمیوں کو صحیح راستے پر لگانا تاکہ ان کی سرگرمیوں سے معاشرے کے محروم طبقوں کو اور ملک کے دور دراز علاقوں میں فائدہ پہنچ سکے۔
ایوارڈز کے زمرے:
قومی سی ایس آر ایوارڈ میں ایوارڈز کی کل تعداد 3 زمروں میں 20 ہے، تفصیل درج ذیل ہے۔
-A سی ایس آر میں بہترین کارکردگی کے لئے کارپوریٹ ایوارڈز:
کمپنی کے ذریعہ کئے گئےکل سی ایس آر اخراجات کی بنیاد پر کمپنی کی خدمات کا اعتراف۔( چار ایوارڈ)
- ایسی کمپنیاں جنہوں نے سی ایس آر کے مد میں 100 کروڑ سے زیادہ خرچ کئے ہوں۔
- ایسی کمپنیاں جنہوں نے سی ایس آر کے مد میں 10 کروڑ سے لے کر99.99 کروڑ تک خرچ کئے ہوں۔
- ایسی کمپنیاں جنہوں نے سی ایس آر کے مد میں 1 کروڑ سے لے کر9.99 کروڑ تک خرچ کئے ہوں۔
- ایسی کمپنیاں جنہوں نے سی ایس آر کے مد میں 100 کروڑ سے کم خرچ کئے ہوں۔

توصیفی اعزاز : چار خصوصی ایوارڈز کے علاوہ ایسی کمپنیوں کے لئے چار توصیفی اعزاز کا بھی اہتمام کیاجائے گا،جنہوں نے قابل تعریف سی ایس آر سرگرمیاں انجام دی ہے۔
-B چیلنج والےحالات میں سی ایس آر میں کارپوریٹ ایوارڈ:
چیلنج والے حالات، خواہشمند اضلاع ، دشوار گزار خطے / شورش زدہ علاقوں وغیرہ میں سی ایس آر سے متعلق کوششوں کی بنیاد پر کمپنی کی خدمات کا اعتراف(زیادہ سے زیادہ پانچ ایوارڈ)
- شمال
- شمال مشرق
- مشرق
- مغرب
- جنوب
توصیفی اعزاز : پانچ خصوصی ایوارڈز کے علاوہ قابل تعریف سی ایس آر سرگرمیاں انجام دینے والے کمپنیوں کے لئے پانچ توصیفی اعزاز کا بھی اہتمام ہے۔
-Cقومی تجریحات والی اسکیموں کے لئے کئے گئے تعاون کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ 11 ایوارڈ دیئے جائیں گے تاکہ ان شعبوں میں خرچ کرنے کی کارپوریٹ شعبوں کو تحریک مل سکے۔
توصیفی اعزاز : 11 خصوصی ایوارڈز کے علاوہ قابل تعریف سی ایس آر سرگرمیاں انجام دینے والے کمپنیوں کے لئے 11 توصیفی اعزاز کا بھی اہتمام ہے۔
اس سال کے ایوارڈ کے لئے جیوری میں شامل معززین:
اس سال کی جیوری میں حکومت ہند کے دیہی ترقی کے سابق سکریٹری جناب جگل کشور موہاپاترا( چیئرمین) حکومت ہند کی انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کے اسکول ایجوکیشن کے سابق سکریٹری جناب انل سوروپ، حکومت ہند کے سرکاری صنعتوں کے محکمےکے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر مدھوکر گپتا، ایچ ایس بی سی انڈیا کی سابق چیئرپرسن محترمہ نینا لال قدوائی، ڈی سی ایم شری رام کے چیئرمین اور سینئر منیجنگ ڈائریکٹر جناب اجے شری رام، سپریم کورٹ آف انڈیا کے سینئر ایڈوکیٹ جناب رجت سیٹھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایوارڈ ز کے لئے موصولہ درخواستوں کی چنندہ فہرست تیار کرنے اور موقع پر تصدیق کرنے میں جیوری کی مدد کرنے کے لئے ایک 16 رکنی ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔
*********
U – 4772
(Release ID: 1589231)