صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
وزارت صحت 28 اکتوبر سے 2 نومبر 2019 تک نگرانی بیداری ہفتہ منائے گی
Posted On:
25 OCT 2019 11:42AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔25؍اکتوبر۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت سینٹرل ویجیلینس کمیشن (سی وی سی) ، حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق 28 اکتوبر سے 2 نومبر 2019 تک نگرانی بیداری ہفتہ منائے گی۔ اس سال نگرانی بیداری کا موضوع ’’ایمانداری -زندگی کا ایک طریقہ ‘‘ ہے۔ نگرانی بیداری ہفتے کاآغاز مرکزی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود کے ذریعے وزارت کے افسران / عملے کو ایمانداری کا عہد دلانے کے ساتھ شروع ہوگاتاکہ بدعنوانی کے خلاف لڑائی لڑی جاسکے اور ایمانداری اور دیانتداری کے اعلیٰ ترین معیارات کے تئیں پابند عہد بناجاسکے۔ اس وزارت کے زیراہتمام منعقد ہونے والے مسابقوں کے فاتحین کو انعامات دینے کی بھی تجویز ہے۔
سینٹرل ویجیلینس کمیشن کامقصد عوامی زندگی میں ایمانداری ، شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینا ہے۔ عوامی زندگی میں ایمانداری کو فروغ دینے اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کے حصول کیلئے اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سی بی سی ہرسال نگرانی بیداری ہفتہ مناتا ہے۔ نگرانی بیداری ہفتہ منانے سے عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا ہوتی ہے اور تمام فریقوں کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ بدعنوانی کی روک تھام اور اس کے خلاف لڑائی میں اجتماعی طور پر حصہ لیں۔
ایک ہفتہ طویل نگرانی بیداری مہم کے دوران مختلف سرگرمیوں جیسے اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے عوامی سطح پر تعامل ، جنریک ادویات کا استعمال، اچانک معائنوں، منظم سمینار، ورکشاپ ، طلباء کے درمیان مباحثوں، اساتذہ، عملہ/ افسران کے بچوں ،پوسٹر مقابلوں ، مضمون نویسی، کوئز، اخلاقی اقدار سے متعلق مصوری کے مقابلوں اور بیداری سے متعلق دیگر نگرانی سرگرمیاں سال 2019 کے مرکزی خیال کے مطابق ترتیب دی جائیں گی۔ یہ سرگرمیاں اپنے افسران اور عملے کو ان کے کاموں میں چوکس اور شفاف رہنے کے لئے حساس بنائیں گی اور اس کی ترغیب دیں گی تاکہ زندگی کے تمام شعبوں میں بدعنوانی کاخاتمہ ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U- 4768
(Release ID: 1589173)
Visitor Counter : 144