بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات اورضمنی انتخابات کے نتائج کی فوری اور درست معلومات کی فراہمی کے لئے نئے بندو بست کئے

Posted On: 24 OCT 2019 5:41PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DATP.jpg

(سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر ڈاکٹر سندیپ سکسینہ کی سربراہی میں آئی سی ٹی  ٹیم  اور دیگر ، جو  نئی دہلی میں  واقع  نرواچن سدن  میں الیکشن  ٹرینڈس  ٹی وی  پینل  کے سامنے اعلیٰ انتخابی کمشنر سنیل اروڑہ کے ساتھ موجود ہیں)

نئی دہلی،24؍اکتوبر،بھارت کے انتخابی کمیشن نے پہلی مرتبہ ایک مربوط آئی سی ٹی  کاؤنٹنگ ایپلی کیشن نصب کی ہے، جو  پورے ملک میں پھیلے ریٹرننگ افسران کو ای سی آئی  کی نئی  ایپلی کیشن پر   براہ راست  نتائج کے اعداد وشمار  کو  کمپیوٹر میں درج کرنے کی آزادی دیتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن  ریٹرننگ  افسرا ن کو  سافٹ ویئر میں  گوشوارے  کے حساب سے  اینٹری کرنے  کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور  نتائج کے رجحان اور نتائج کسی غلطی کے بغیر اور تیزی کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔

ای سی آئی  کی آئی ٹی ٹیم  کے ذریعے  تیار کردہ  گنتی کرنے کے سافٹ ویئر کو  اینکور کا نام دیا گیا ہے، جو  ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران  مختلف قسم کی قانونی رپورٹیں  بھی تیار کرتا ہے ، جو  ریٹرننگ افسر کے لئے ضروری ہیں۔ ان میں  فارم -20  ، قطعی نتائج کی شیٹ  کی تیاری  ؍  تکمیل  ، نتائج کے باضابطہ اعلان کے لئے  21- سی ؍ ڈی  اور  الیکشن ریٹرن کے سرٹیفکٹ  کے لئے  فارم -21- ای  شامل ہیں۔ ریٹرننگ  افسران  گنتی پوری ہونے کے بعد سسٹم میں  تیار ہوئی ان رپورٹوں کو  ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور کسی رکاوٹ کے بغیر قانونی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

 بھارت کے انتخابی کمیشن نے پہلی مرتبہ انتخابی رجحانات کا بھی  آغاز کیا جس پر  تازہ  ترین رجحانات اور نتائج کی  چھوٹی چھوٹی تفصیلات بھی گرافک کے ذریعے شائع کی گئیں۔ جس  وقت بھی  گنتی  کا کوئی راؤنڈ مکمل ہوا ، اس کے ریٹرننگ افسر کے ذریعے  اعلان کو الیکشن ٹرینڈس ٹی وی  پر  کسی  رکاوٹ کے بغیر  ڈالا گیا۔

آج گنتی میں  رجحانات  اور نتائج  کے بارے میں معلومات  گرافک کے ذریعے  پیش کی گئیں جنہیں ای سی آئی  کی بہت مقبول  موبائل ایپ ’’ووٹر ہیلپ لائن ایپ‘‘  پر   تفصیل کے ساتھ  پیش کیا گیا۔ اسے  گوگل پلے اسٹور اور  ایپل ایپ  اسٹور  کے ذریعے  مفت ڈاؤن  لوڈ کرکے دستیاب کرایا گیا۔ اس کو استعمال کرنے والے  اپنے پسندیدی امیدوار کو نشان زد  کرکے اس کے نتائج  کو جامع طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-وا- ق ر)

U-4765


(Release ID: 1589129)
Read this release in: English , Hindi , Malayalam