سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نئی دہلی 21 سے 23 نومبر تک پہلی عالمی بایو انڈیا 2019ء سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا

Posted On: 24 OCT 2019 5:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍اکتوبر:بایو ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا ایک اجتماع ‘‘عالمی بایو انڈیا2019ء 21 سے 23نومبر2019ء کو پہلی مرتبہ نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔سائنس اور ٹیکنالوجی، زمینی سائنس اور صحت و خاندانی بہبود  کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج نئی دہلی میں ایک تعارفی تقریب میں اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلی مرتبہ بایو ٹیکنالوجی کی برادری کے لئے ایک بہت بڑا اجلاس منعقد کررہاہے ، تاکہ سرمایہ کو راغب کیا جاسکے، اپنی ملکی قوت کو ظاہر کیا جاسکے اور ملک میں باصلاحیت نوجوانوں کی امیدوں اور اُمنگوں کو تحریک دی جاسکے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RNZ0.jpg

 

اس موقع  پر تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے سائنسی تحقیق، اس کے استعمال اور اسے تجارتی طورپر فروغ دینے کے بھارتی عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح یہ تقریب بھارت کی قوت کا مظاہرہ کرنے اور نئی ساجھیداری اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں مدد گار ہوگی۔

بایوٹیکنالوجی کے محکمے کی سیکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ نے اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بایو ٹیک میک اِن انڈیا2.0 میں ایک اہم سیکٹر ہے۔ اس تقریب کے لئے ہماری خواہش ہے کہ اس سے بایوٹیک کے سیکٹر کی قوت کا اظہار ہوسکے اور دنیا کو یہ معلوم ہوسکے کہ بھارت اس سیکٹر میں سرمایہ کاری اصل منزل ہے۔

تعارفی تقریب میں گلوبل بایو انڈیا 2019ء کا ایک کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O9YS.jpg

 

ڈی بی ٹی ،حکومت ہند کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اپنی سرکاری سیکٹر کی کمپنی، بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنٹ کونسل کے ساتھ اس تقریب کا اہتمام کرے گی۔

اس تقریب میں 30 ملکوں، 250اسٹارٹ اَپس، 200 نمائش کار حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ اس میں مرکزی اور ریاستی وزارتوں ، ریگولیٹری اداروں، سرمایہ کاروں کی شرکت کی بھی امید ہے، جن کی تعداد 3500تک ہوسکتی ہے۔

امید ہے کہ اس تقریب سے ملک میں تحقیقی صلاحیتیں مستحکم ہوں گی، بایو صنعت کاری ، سرمایہ کاری اور  2,3ٹیئر شہروں  سمیت پورے دیہی بھارت میں ٹیکنالوجی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بایو ٹیکنالوجی کو بھارت کے 50کھرب ڈالر والی معیشت کے ہدف کے حصول کے لئے اہم شعبہ قرار دیا گیا ہے اور اسے ہمارے ملک کی جی ڈی پی کی شرح ترقی کے لئے اہم وسیلہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ کانفرنس اس لیے قابل قدر اہمیت کی حامل ہے کہ پہلی مرتبہ بھارت میں بایوٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والوں کی یہ اب تک کا سب سے بڑا اجلاس ہوگا۔

 

****************

 

 

م ن۔وا۔ن ع

U: 4766



(Release ID: 1589128) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Malayalam