وزارت دفاع
بھارت-امریکہ ڈی ٹی ٹی آئی گفت و شنید کے تحت ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے قریب
Posted On:
24 OCT 2019 4:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24؍اکتوبر۔بھارت-امریکہ باہمی دفاعی تعاون کے ایک حصے کے طور پر، آج، بھارت اور امریکی وفود کے مابین 9ویں دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارتی پہل قدمیوں (ڈی ٹی ٹی آئی) سے متعلق میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سبھاش چندر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حصولیابی اور پائیداری سے متعلق دفاعی انڈرسکریٹری محترمہ ایلین ایم لارڈز نے کی ۔ ان میٹنگوں کا اہتمام باہمی دفاعی تجارتی تعلقات پر قائدانہ توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے کیا جاتاہے اور اس کا مقصد دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوارا ور مشترکہ ترقیات کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت تشکیل دیئے گئے جوائنٹ ورکنگ گروپ ، باہمی طور پر منظور شدہ پروجیکٹوں کے لئے کام کرتے ہیں، جن کا تعلق مسلح دستوں سے ہوتا ہے۔ میٹنگ کے دوران تازہ ترین صورتحال کا خاکہ پیش کیاگیا۔ صنعت کے ساتھ تعلق طرفین کے لئے ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت کلیدی توجہ کا موضوع ہے اور اس کے تحت اسے حاصل کرنے کے نصب العین کے لئے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیالات کئے گئے۔ اس میٹنگ کی ایک اہم کامیابی یہ ہے کہ اس میٹنگ کے دوران فوری طور پر درکار، اوسط اور طویل المدت کلیدی سازوسامان کے سلسلے میں مستقبل کے خاکے پر مبنی اسٹیٹمنٹ پر دستخط عمل میں آئے۔ اس کے ذریعے سے چند پروجیکٹوں اور دونوں جانب درکار سگنل کمٹمنٹ پر توجہ مرکوز کی جا سکے گی تاکہ باہمی طور پر منفعت بخش معاملات کے سلسلے میں لگاتار اشتراک جاری رہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سبھاش چندر نے کہا کہ ڈی ٹی ٹی آئی جاری و ساری عمل پر آگے بڑھ رہی ہے اور طرفین مرعی نتائج کو حاصل کرنے کے لئے کمربستہ ہیں۔ طرفین کے مابین وہ مشترکہ اقدار، جو مستحکم تعلقات کی بنیاد ہیں، نے دفاعی تعلقات کو استحکام بخشا ہے۔ حکومت ہند لگاتار پیمانے پر امریکی حکومت کے ساتھ تعلق بنائے رکھنے کے لئے عہد بند ہے اور ساتھ ہی ساتھ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے مابین تعاون کا راستہ ہموار کرنے کے لئے بھی پابند عہد ہے۔
محترمہ ایلین لارڈز نے کہا کہ امریکی قومی دفاعی حکمت عملی کے تحت دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنا اور شراکت داری کو فروغ دینا شامل ہیں۔ ڈی ٹی ٹی آئی نے اب وہ مقام حاصل کر لیا ہے، جہاں وہ اپنی مختلف النوع سرگرمیوں کو حصولیابیوں کی شکل دے سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ٹی ٹی آئی کے ساتھ صنعت کا جو تعلق ہے، وہ زیر غور متنوع پروجیکٹوں کو درکار ضروری تحریک فراہم کرے گا۔
۰۰۰۰۰۰
U- 4761
(Release ID: 1589108)
Visitor Counter : 162