بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہاز رانی کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا اور سوچھتا پکھواڑہ منایا

Posted On: 24 OCT 2019 1:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍اکتوبر۔جہاز رانی کی وزارت نے 16سے 30ستمبر 2019 کے دوران سوچھتا پکھواڑہ منایا۔ اس کے بعد وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 11؍ستمبر 2019 کو ’’ سوچھتا ہی سیوا’’ مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کوشاندار طریقے سے منانا تھا۔

جہاز رانی (آزادانہ چارج) کے مرکز ی وزیر جناب مَن سکھ منڈاویا نے سوچھتا پکھواڑہ 2019 کے دوران کوچین پورٹ ٹرسٹ، مورموگاؤ پورٹ ٹرسٹ اور پارادیپ پورٹ ٹرسٹ میں شجرکاری کی۔

سبھی اہم بندرگاہوں اور جہازرانی کی وزارت کی تنظیموں نے اس مہم میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور اس مہم کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے متعدد قسم کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔

بڑے بندرگاہوں اور تنظیموں کے ذریعہ جو مہم چلائی گئی، اس میں دفاتر ؍ رہائشی احاطوں کی صفائی، سوچھتا بیداری مہمات، صفائی ستھرائی مہم اور شرم دان شامل ہیں۔ اس مدت میں حلف برداری تقریبات، نکڑ ناٹک اور واکیتھن جیسی متعدد سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔ متعدد طرح کے مسابقوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں خطابت، ڈرائنگ، نعرہ نویسی  ا و ر وال پینٹنگ شامل ہیں، جن کا اہتمام بندرگاہوں اور جہازرانی کی وزارت سے وابستہ تنظیموں نے کیا۔ بینروں، سوچھتا سے متعلق نعروں پر مشتمل پوسٹروں کے ذریعہ پیغامات کی ترسیل کی گئی اور مقامی افراد کے درمیان پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ سبھی بندرگاہوں اور دیگر تنظیموں نے شجرکاری، تزئین کاری اور ٹھوس و الیکٹرانک کچرا بندوبست سے متعلق سرگرمیاں بھی انجام دیں۔

1111111111-image001XNWN.jpg

جہاز رانی کےوزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویہ نے کوچین بندرگاہ کے افسروں ، ملازمین اور کیندریہ ودیالیہ پورٹ ٹرسٹ کے طلبہ و اساتذہ سوچھتا حلف دلایا۔

 اس 15روزہ مہم کے دوران  دیگر نئی نئی سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں، جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

  • شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ میں پہلی مرتبہ پیپرلیس حلف برداری تقریب (سوچھتا شپتھ)۔
  • شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کے ذریعہ زیروواٹر لیکیج مہم۔
  • مورموگاؤ پورٹ ٹرسٹ، شپنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ، کامراجر پورٹ لمیٹیڈ، پارادیپ پورٹ ٹرسٹ اور وی او  دچدمبرنار پورٹ ٹرسٹ اور ہلدیہ ڈاک کمپلیکس کے ذریعہ ملازمین، دکانداروں اور عوام کے درمیان کپڑے کے تھیلوں ؍ماحولیات دوست سوتی کپڑوں کے تھیلوں ؍ جوٹ کے تھیلوں کی تقسیم کی گئی۔
  • کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ذریعہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے رین واٹر ہارویسٹنگ پروجیکٹوں اور واٹر ری سائکلنگ اسکیموں کا آغاز ۔
  • کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ذریعہ واٹر اے ٹی ایم لگائے جا رہے ہیں۔
  • کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ذریعہ بندرگاہ اور دیگر حصص داروں کے ذریعہ سوچھتا مہم کے ایک حصے کے طور پر نئے پبلک ٹوائلٹ کمپلیکسز بنائے جا رہے ہیں۔
  • وی او چدمبرنار پورٹ ٹرسٹ کے ذریعہ ساحل سمندر کی صفائی کی وسیع تر مہم ۔
  • وشاکھاپٹنم پورٹ ٹرسٹ نے پورٹ ہاسپٹل میں 25 کے ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا۔
  • کوچین پورٹ ٹرسٹ نے  ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا، جس کا مقصد تھا ‘‘ بَرن کاربورہائیڈریٹس ناٹ ہائیڈروکاربن ’’ ۔
  • کوچین پورٹ ٹرسٹ نے 200 کلو گرام پلاسٹک جمع کیا، جس کا استعمال بندرگاہی علاقے کے اندر سڑک کی مرمت کے لئے کیا جائے گا۔
  • کوچین پورٹ ٹرسٹ کے ذریعہ 2؍اکتوبر 2019 کو بندرگاہی علاقے کے مختلف سڑکوں سے پلاسٹک کچرا جمع کرنے کےلئے پلاگنگ (کچرا  جمع کرنا) کا کام کیا گیا۔
  • کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ،  ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ اور چنئی پورٹ ٹرسٹ نے اسکولی بچوں کے لئے پلاسٹک  کچرا بندوبست اور سنگل یوز پلاسٹک پر مؤثر پابندی کے لئے بیداری کلاسوں کااہتمام۔
  • ڈائرکٹوریٹ آف لائٹ ہاؤسز اینڈ لائٹ شپس نےنوئیڈا کے راجہ گیا کنیہ کالج میں سنیٹری پیڈ تقسیم کئے، جبکہ وی او چدمبرنار پورٹ ٹرسٹ نےکالونی اور قریبی کمیونٹی کے مابین سنیٹری پیڈ تقسیم کئے۔
  • دین دیال پورٹ ٹرسٹ نے حال ہی میں گجرات کے ریاستی محکمۂ جنگلات کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد تقریباً3کروڑ روپے کی لاگت سے ایک گرین بیلٹ کو ڈیولپ کرنا ہے ۔
  • دین دیال پورٹ ٹرسٹ نے ‘‘کچروں کے کھلاڑی’’ کے موضوع پر ایک مختصر ڈرامے کا انعقاد کیا، جسے نوجیوتی چیریٹبل ٹرسٹ نے اسٹیج کیا، جس کا مقصد سنگل یوزوالے پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے تئیں بیداری پیدا کرنا تھا۔
  • جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ نے خواتین کی صحت کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔
  • کامراجر پورٹ ٹرسٹ نے تقریباً 500پودے لگائے۔ ممبئی پورٹ ٹرسٹ، مورموگاؤ پورٹ ٹرسٹ اور انڈین میری ٹائم یونیورسٹی نے ایک بڑی شجر کاری مہم کا انعقاد کیا۔
  • کامراجر پورٹ ٹرسٹ نے بچوں کے اسکول کے کچن میں ایک آر او واٹر پلانٹ لگایا تاکہ بچوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔
  • کامراجر پورٹ ٹرسٹ نے ملازمین، پورٹ کا استعمال کرنے والوں، بی او ٹی آپریٹروں، حصص داروں اور ٹھیکے داروں کے لئے کام کرنے والے ورکروں کے لئے ‘‘ میڈیکل کیمپ’’ کا انعقاد کیا۔
  • نیو منگلور پورٹ ٹرسٹ اینڈ ہلدیہ ڈاک کمپلیکس نے سوچھتا مشن کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک واکیتھن کا انعقاد کیا۔

سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نا کرنا بھی سوچھتا ہی سیوا مہم کا موضوع تھا۔ اس سلسلے میں مختلف جگہوں پر پلاسٹک کا کچرا اکٹھاکرنے کا کام کیاگیا۔ سنگل یوز پلاسٹک کااستعمال نہ کرنے کے عمل کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے اوراداروں و بندرگاہوں کو پلاسٹک سے پاک بنانے پر زور دیا گیا ۔

222222222-1568997129hyt.jpg

جہازرانی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جنا ب من سکھ منڈاویہ سوچھتا اور فِٹ انڈیا موومنٹ (20؍ستمبر 2019)کو فروغ دینے کے لئے سائکل ریلی کی قیادت کرتےہوئے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U- 4754

 



(Release ID: 1589106) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Bengali