کامرس اور صنعت کی وزارتہ

عالمی بینک کی کاروبار میں آسانی فراہم کرانے کی رپورٹ میں ہندوستان 63 ویں مقام پر


ہندوستان کی درجہ بندی میں 14 مقامات کی بہتری

Posted On: 24 OCT 2019 4:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24/  اکتوبر۔ عالمی بینک نے آج 24 اکتوبر2019 کو کو اپنی نئی کاروبار کرنے میں آسانی کی رپورٹ( ڈی بی آر، 2020) جاری کی ہے۔ ہندوستان نے 2019  کے 77 ویں مقام کے برخلاف ا س سال 14 مقامات کی بہتری درج کرائی ہے اور عالمی بینک کے جائزے کے مطابق 190 ممالک ہیں اب ہندوستان کو 63 ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔ کاروبار کرنے میں آسانی کی درجہ بندی میں 14 مقامات کی چھلانگ اس وجہ سے اہم ہے کہ سال 2015 سے اس سلسلے میں لگاتار بہتری ہورہی ہے اور مسلسل تیسرے سال ہندوستان کو بہتری لانے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل کیاگیا ہے۔حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ہندوستان نے گزشتہ پانچ برسوں(19-2014) میں درجہ بندی میں79  مقامات کی بہتری حاصل کی ہے۔

کاروبار کرنے سے متعلق جائزے میں 190 ممالک میں کاروبار سے مطابق ضابطے اوران کے نفاذ کے اقدامات کے سلسلے میں کاروبار کو متاثر کرنے والے 10 معیارات کی جانچ کی جاتی ہے۔ ڈی بی آر درجہ بندی سرحد سے فاصلے(ڈی ٹی ایف)، جو کہ عالمی بہترین طریقہ کار سے کسی معیشت کے فرق کو ظاہر کرتی ہے۔اس سال ہندوستان کے ڈی ٹی ایف مقام میں گزشتہ سال کے 67.23 کے مقابلے میں بہتری آئی ہے اور وہ71.0 ہوگیا ہے۔

ہندوستان میں 10 اشاریوں میں سے 7 میں اپنی درجہ بندی میں بہتری حاصل کی ہے اور وہ بین الاقوامی بہترین طریقہ کار(سرحد سے فاصلے کا مقام)  اور زیادہ قریب پہنچ گیا ہے۔‘ دیوالے کے معاملات نپٹانے،‘ تعمیراتی پرمٹ کی ڈیلینگ،‘ جائیداد کے رجسٹریشن،‘ مجموعی طور پر تجارت، ‘اور ٹیکسوں کی ادائیگی، میں نمایاں بہتری درج کی گئی ہے۔ جن 7 اشاریوں میں ہندوستان نے اپنی درجہ بندی میں بہتری درج کرائی ہے، درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

اشاریہ

2018

2019

تبدیلی

1

دیوالے کے معاملات نپٹانا

108

52

+56

2

تعمیراتی پرمٹ

52

27

+25

3

مجموعی تجارت

80

68

+12

4

 جائیدار کا رجسٹریشن

166

154

+12

5

ٹیکسوں کی ادائیگی

121

115

+6

6

بجلی کاحصول

24

22

+2

7

کاروبار کی شروعات

137

136

+1

مجموعی درجہ بندی

77

63

+14

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس سال ہندوستان کی کارکردگی کی  اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • عالمی بینک نے  لگاتار تیسرے سال ہندوستان کو بہتری حاصل کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں سے ایک ملک کے طور پر شناخت کیا ہے۔
  • دیوالے کے معاملات نپٹانے کے تحت وصولی کی شرح میں نمایاں بہتری آئی ہے جو کہ 26.5 فیصد سے بڑھ کر71.6 فیصد ہوگئی ہے۔
  • دیوالے کے معاملات کو نپٹانے میں لگنے والے وقت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔4.3 برس سے گھٹ کر یہ1.6 برس رہ گیا ہے۔
  • ہندوستان نے جنوب ایشیائی ممالک میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔2014 میں یہ چھٹے مقام پر تھا۔

*********

U – 4757



(Release ID: 1589104) Visitor Counter : 231