امور داخلہ کی وزارت

انڈو تبتن بارڈر پولیس(آئی  ٹی بی پی) کے 53 ویں یوم تاسیس کے موقع پر امورداخلہ کے مرکزی مملکت جی کشن ریڈی نے مہمان خصوصی کے طور پر صدارت کی

Posted On: 24 OCT 2019 3:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24/  اکتوبر۔امور داخلہ کے مرکزی مملکت جی کشن ریڈی نے انڈو تبتن بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی)

 کے 58 ویں یوم تاسیس کی صدارت کی اور یوم تاسیس کی پریڈ کی سلامی دی۔ اس موقع پر آئی ٹی بی پی کے ڈی جی جناب ایس ایس دیسوال بھی موجود تھے۔

پریڈ میں اس فورس کے تمام سرحدی دستوں نے شرکت کی جن میں خواتین ،کمانڈو، اسکینگ ، کوہ پیمائی، چھاتہ بردار دستے کے علاوہ ڈاگ اسکوائڈ اور گھوڑسوار دستے شامل تھے۔ اس پریڈ میں فورس کے مختلف پہلوؤں کی جھلک پیش کی گئی، جن میں حال ہی میں شامل کی گئی مشینیں اور آلات، برف پر چلنے والے اسکوٹر، ہر طرح راستے پر چلنے والی گاڑیاں، مختلف ہائی اینڈ ایس یووی پال نیٹ اور مختلف قسم کے مواصلاتی اور نگرانی والے آلات شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت جناب جی کشن ریڈی نے موجودہ  داخلی سیکوریٹی کی صورت حال کے ضم میں آئی ٹی بی پی کے مختلف کاموں کا ذکر کیا۔انہو ں نے کہا کہ اس فورس کے کام میں بہت ساری ذمہ داریاں شامل ہیں۔جن میں بیرونی ممالک میں ہندوستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی حفاظت کرنے سے لے کر امر ناتھ اور مانسروور یاتراؤں کو تحفظ فراہم کرنا اور بائیں بازؤں کی انتہا پسندی کی متاثرہ علاقوں میں کارروائی کرنا اور آفات کے دوران راحت اور بچاؤ  کے کام انجام دینا بھی شامل ہیں۔جناب ریڈی نے آئی ٹی بی پی  میں پہلی کل خواتین کوہ پیما ٹیم کے قیام کی تعریف کی اور کہا کہ خواتین کو تفویض اختیارات کے سلسلے میں یہ ایک بڑا قدم ہے۔

انہوں نے پنجاب اور ملک کے ریڈ کوریڈور علاقوں میں شورش سے لڑنے میں آئی ٹی بی پی کے اہل کاروں کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے بائیں بازوں سے متاثرہ علاقوں میں مقامی  آبادی کے دل جیتنے کے اقدامات کرنے اور ترقیاتی کاموں میں فورس کے تعاون کی بھی ستائش کی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آئی ٹی بی پی  کی تربیت گوریلا جنگ لڑنے والی فوج کے طور پر ہوئی ہے اور ان کے پروفیشنل ہونے کی وجہ سے ہی بیرونی ممالک میں  ہندوستانی سفارتخانوں کے تحفظ کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے۔آئی ٹی بی پی نے ہمالیہ کے سلسلے میں بچاؤ کام انجام دینے کے لئے دو این ڈی آر ایف بٹالینیں بھی تیار کی ہے۔

جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ حکومت مستقبل میں آئی ٹی بی پی کے رول کی توسیع کرنے کے لئے پابند عہد ہے ۔انہوں نے اس فورس کی جدید کاری کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے جانے والے مختلف اقدامات کی تفصیل پیش کی۔انہوں نے کہا کہ 200 افسروں اور جوانوں کو مینڈرن کی تربیت فراہم کرانے اور آئی ٹی بی پی کی ترجیحات والی سڑکوں کو تیز رفتار سے تعمیر کرانے جیسے اقدامات کے لئے اس فورس کی صلاحیتوں میں اضافہ کیاجارہا ہے۔جناب ریڈی نے کہا کہ 20 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے آئی ٹی بی پی کی ترجیح والی 45 نئ سڑکوں کے لئے منظوری دی گئی۔ انہوں  نے کہا کہ سال 2014 سے آئی ٹی بی پی کی  23 نئی سرحدی چوکیاں(بی او پی) قائم کی گئی ہے۔

تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران وزیر مملکت جناب ریڈی نے آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں کو 6 بہادری کےمیڈل نمایاں خدمات کے لئے 6 پولیس میڈل اور بہترین خدمات کے لئے 23 پولیس میڈل پیش کئے۔

اپنے خطاب میں آخر میں جناب ریڈی نے کہا کہ ملک آئی ٹی بی پی کی قربانیوں اور بہادری پر ہمیشہ فخر کرتا رہے گا اور ان کا مقروض رہے گا۔

 انڈو تبتن بارڈر پولیس( آئی ٹی بی پی) کا قیام ہند۔ چین  سرحد پر چینی حملے کے بعد 24 اکتوبر 1962 کو عمل میں آیا تھا۔ ہر سال یہ دن آئی ٹی بی پی کی بہادری اور حصولیابیوں کی یاد میں اور فورس کے اہلکاروں کے  حوصلے بڑھانے کے لئے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔  ابتدا میں آئی ٹی بی پی کا قیام ہند۔ تبت سرحد کے ساتھ ساتھ غیرقانونی دراندازی اور اسمگلنگ کو روکنے اور سرحد پر نگرانی کے لئے ایک گوریلا دستے کے طور پر ہوا تھا۔ اس فورس کی توسیع کے نتیجے میں آئی ٹی بی پی کو سرحدی تحفظ کی ذمہ داری کے علاوہ وقتا ًفوقتاً شورش کو روکنے  اور داخلہ سیکوریٹی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

*********

 

U – 4753


(Release ID: 1589071)
Read this release in: English , Hindi , Bengali