نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

بھارت کو  سائنسی  نشاۃ ثانیہ اور ثقافتی حیات نو کی ضرورت ہے: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ نے  دھرو پروگرام کو ادارہ جاتی بنانے کی  ضرورت پر زور دیا ہے

تھیٹر اور آرٹ کو  ہمارے اسکولی نصاب کا  حصہ ہونا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

جناب ایم وینکیانائیڈو نے  دھرو ، پردھان منتری انّوویٹیو لرنگ پروگرام کی اختتامی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 23 OCT 2019 7:29PM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔23؍اکتوبر۔نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیانائیڈو نے  کہا ہے  کہ بھارت کو  ایک سائنسی نشاۃ ثانیہ  اور ثقافتی  حیات نو کی ضرورت ہے  کیوں کہ  سائنس اور ثقافت  دونوں ہی  تہذیب کی ترقی کیلئے ضروری ہیں۔

دھرو ، پردھان منتری  انّوویٹیو لرنگ پروگرام  کی، جس کامقصد  باصلاحیت بچوں  کی  صلاحیت اور معلومات کو  مزید بہتر بنانا ہے  اختتامی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے دھرو پہل قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ اس کے ذریعے  نوجوان لوگوں میں صلاحیت  اور  اختراع کی آگ روشن ہونی چاہئے۔

دھرو پروگرام کو ادارہ جاتی بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسے  پورے ملک میں  ایک تحریک کی شکل دی جانی چاہئے۔  انہوں نے کہا  کہ  سائنس میوزیم  ، سائنس لیبس،  ڈانس اور میوزک  کورسوں  جیسے فورموں کو مستقل  فورم بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ’’تھیٹر آرٹ کو  ہمارے اسکولی نصاب کا حصہ ہونا چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ  وزارت  مستقبل میں  اس سلسلے میں کام کرے گی‘‘۔

ہنرمندی اور اختراع  کے جذبے کو  فروغ دینے کے سلسلے میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں  صحیح حالات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  جناب نائیڈو نے کہا کہ  زیادہ زور  معیاری تعلیم پر دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا’ ’مجھے خوشی ہے کہ  دھرو پروگرام میں  سائنس  اور فنون لطیفہ  پر توجہ دی جارہی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا  کہ تعلیم کو  یکجائی پیدا کرنے والی ہونا چاہئے  اور  اسے چاہیے کہ وہ بچوں کو مقابلے کے محدود  دائروں سے نکال کر   عالمی  تال میل کے  لامحدود دائروں تک لی جائے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ آج جس دنیا میں ہم سائنس لے رہے ہیں وہ  غریبی سے لیکر  آب وہوا کی تبدیلی تک کے  چیلنجوں  کا مقابلہ  کررہی ہے۔  انہوں نے کہا  ’’ ان شدید دشواریوں پر قابو پانے کیلئے  ہمارے نوجوانوں میں مجموعی متحدہ عمل  اور   توانائی کی  تخلیقی قوت  کی ضرورت ہے‘‘۔ 

60 دھرو طلباء کے  پہلے  بیچ  کاذکر کرتے ہوئے  جس میں 30 طلباء  غیر معمولی طور پر  سائنسی صلاحیت رکھتے ہیں اور  30 دیگر طلباء نے فنون لطیفہ   میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  سائنس ، ریاضی اور  آرٹ کے  شعبوں سے دھرو تاراز، اپنے نگرانوں  کی رہنمائی میں    قومی تعمیر میں زبردست رول ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا ’’دھرو تارا آسمان میں سب سے چمکدار تاروں میں سے ایک ہوتا ہے  جو  سمندر میں  مسافروں کیلئے  رہنمائی کاکام انجام دیتا ہے‘‘۔

دھرو پروگرام کے تحت  سائنس اور فنون لطیفہ سے متعلق  باصلاحیت افراد کو پورے بھارت کے اسکولوں سے یکجا کیا جاتا ہے  اور ماہرین ان کی معلومات  اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔  اٹل انّووویشن مشن ، نیتی آیوگ، این سی ای آر ٹی، سنگیت ناٹک اکیڈمی، ایس پی آئی سی  - ایم اے سی اے وائی   اور سینٹر فار سینٹرل ریسورسیز اینڈ ٹریننگ  دہلی  کے ساتھ ملکر  آئی آئی آئی ٹی دہلی  طلباء کی اختراعی  اور  تخلیقی  صلاحیتوں کی  آبیاری میں مصروف ہیں۔

جناب نائیڈو نے  دھرو کے  سفر کے بارے میں  دھرو طلباء کی طرف سے  کلچرل  پروگرام دیکھا  اور ان طلباء کے ذریعے  تیار کیے گئے  اختراعی  سائنسی پروجیکٹوں کے بارے میں ایک مختصر فلم دیکھی۔  اس سے پہلے  انہوں نے اس گیلری کا دورہ کیا جس میں  دھرو کے  سائنس طلباء کی طرف سے تیار کردہ  نمونے نمائش کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔

انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک ، بھارت سرکار کے  پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجئے  راگھون،  نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹری  جناب  آئی وی سبّا راؤ ،  اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب امت کھرے اور دیگر سینئر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4743



(Release ID: 1589015) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi