وزارات ثقافت
ثقافت اورسیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ لال قلعہ واقع دلی میں آزاد ہند حکومت کے قیام کے 76ویں برس کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
20 OCT 2019 8:53PM by PIB Delhi
نئیدہلی 21 اکتوبر۔ثقافت اورسیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ 21 اکتوبر 2019 کو لال قلعہ واقع دلی میں آزادہند حکومت کے قیام کی 76ویں سالگرہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس اہم تاریخی واقعہ کی یادگاری تقریب کے دوران نیتا جی سبھاش آئی این اے ٹرسٹ کے سکریٹری جنرل جناب سنجے چودھری اور ثقافت کے سکریٹری جناب ارون گوئل اور اے ایس آئی کی ڈائریکٹرجنرل محترمہ اوشا شرما سمیت آزادہند فوج کے دیگر معمر اراکین بھی موجود رہیں گے۔
گزشتہ برس 21 اکتوبر 2018 کو ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا تھا اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ذریعہ قائم کی گئی آزادہندحکومت کی 75 ویں سالگرہ کی یادگاری لوح کی رونمائی بھی کی تھی ۔ بعد ازاں 23 جنوری 2019 کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 122ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نے لال قلعہ میں سبھاش چندر بوس میوزیم کا بھی افتتا ح کیا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔رم
U-4667
(Release ID: 1588593)
Visitor Counter : 76