صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

مِریم کالج کیزون سٹی میں مہاتما گاندھی کے مجسّمے کی نقاب کشائی کے موقع پرصدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند کا خطاب

Posted On: 20 OCT 2019 11:30AM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 اکتوبر/       

1۔       فلپائن کے دورے  پر آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ کے ملک اور عوام کے ساتھ ہمارے تعلقات صرف خصوصی نہیں ہیں بلکہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں۔ یہ ایسی دوستی ہے جس کی ہم ہمیشہ قدر کریں گے۔

2۔       اس سال دنیا ہندوستان کے بابائے قوم، امن اور عدم تشدد کے علمبردار مہاتما گاندھی کی 150ویں سال گرہ منا رہی ہے۔ بہادر جوز رزال کے ملک فلپائن میں آج اس مجسّمے کی نقاب کشائی کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے۔  اپنے کیمپس میں مہاتما گاندھی کا احترام کرنے کے لیے میں مِریم کالج کا شکر گذار ہوں۔ مہاتما گاندھی اور جوز رزال دونوں عدم تشدد کی طاقت پر یقین رکھتے تھے۔ نئی دلّی میں جس سڑک کا نام آپ کے قومی ہیرو کے نام پر رکھا گیا ہے وہ ہمیں مسلسل تحریک دیتی ہے۔

3۔       تعلیم اوروکالت کے ذریعےامن کے کلچر کو فروغ دینے والے مرکزسینٹر فار پیس ایجوکیشن میں مہاتما گاندھی کی وراثت کا جشن منانے کے اس موقع کی میں دل کی گہرائیوں سے قدر کرتا ہوں۔ بلا اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے بلا شبہ آپ کے دروازوں سے جو بھی طلبا کی  نسلیں گزریں گی وہ مہاتما گاندھی کی اس وراثت سے تحریک حاصل کرتی رہیں گی۔ وہ اپنے سلوک میں انصاف پسند اور بااخلاق، ساتھی انسانوں کے ساتھ سلوک میں ہمدرد اور منکسر المزاج رہیں گے اور مشکل ترین حالات میں بھی سچائی اور صرف سچائی کے لیے کھڑے رہیں گے۔

4۔       مشہور فلپینوں گلوکارہ گریسی نونو نے  مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجن ‘‘ویشنو جنتو تینے کہیئے’’ کو جس طرح پیش کیا ہے اس نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔ اس سال یہ بھجن ایک ایسے شخص کو جس نے پوری نوع انسانی کو اپنا کنبہ سمجھا، مناسب خراج عقیدت کے طور پر 150 سے زیادہ ممالک میں اس بھجن کو گایا گیا ہے۔ اس بھجن میں اچھے انسان کی خصوصیت یہ بتائی گئی ہے کہ وہ دکھ اور پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ بیشک  اگر ہم اپنے اندر دوسروں کے لیے ایسی ہمدردی پیدا کرلیں تو یہ دنیا ایک بہت بہتر مقام بن جائے گی۔

5۔       مہاتما گاندھی کا یہ مجسمہ ہندوستان کے عوام کی جانب سے آپ کے لیے ایک تحفہ ہے۔ مہاتما گاندھی سبھی لوگوں، تمام ثقافتوں اور تمام معاشروں  سے تعلق رکھتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ وہ سبھی کے لیے امن، ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کے ہمارے مشترکہ سفر میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔

6۔       میں ایک بار پھر مِریم کالج اور ان سبھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے اس خصوصی تقریب کا انعقاد کرنے میں تعاون کیا ہے۔ میں کل فلپائن سے رخصت ہوجاؤں گا لیکن  آپ کا دوستانہ رویے مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔ شکریہ!

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔اگ۔ را  ۔ 20 - 10 - 2019)

 U. No. 4664

 



(Release ID: 1588557) Visitor Counter : 63


Read this release in: Hindi , English , Bengali