وزارت دفاع
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سینک اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے کو منظوری دی
Posted On:
18 OCT 2019 5:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍اکتوبر، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے تعلیمی سال 22-2021 سے مرحلہ وار طریقے سے سینک اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے کی ایک تجویز کو منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ دو سال قبل میزورم میں واقع سینک اسکول چھنگ چھپ میں لڑکیوں کے داخلے کے لئے وزارت دفاع کے ذریعے شروع کئے گئے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد لیا گیا ہے ۔
وزیر دفاع نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ سینک اسکولوں میں ضروری بنیادی ڈھانچے اور مناسب خواتین عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ سینک اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے کے عمل کو آسانی کے ساتھ نافذ کیا جاسکے ۔
وزیر دفاع کے ذریعے کیا گیا یہ فیصلہ مسلح افواج میں وسیع شمولیت ، صنفی مساوات اور وسیع پیمانے پر خواتین کی شراکت داری کے لئے حکومت ہند کے مقصد کے عین موافق ہے۔ علاوہ ازیں اس فیصلے کا مقصد وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے تشہیر کئے جارہے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کو مستحکم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ع م- ق ر)
U-4659
(Release ID: 1588489)
Visitor Counter : 196