قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا نے ٹرائیفیڈ کے وَن دن انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا
Posted On:
16 OCT 2019 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 اکتوبر 2019، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج یہاں قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائفیڈ کے ذریعہ منعقدہ ‘‘ون دھن انٹرشپ پروگرام’’ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ٹرائیفیڈ کے ایم ڈی جناب پروین کرشنا موجود تھے۔
انٹرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ یہ انٹرن قبائلی آبادی کو خود انحصار/ کفیل اور کاروباری افراد بنانے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام انٹرنس نیشنل بلڈنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔ کاروباری صلاحیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے رائے دی کہ یہ ایک شخص کو ترقی کے لئے پہل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
ون دھن انٹرن شپ پروگرام میں 18 انٹرنس (جو وزیر انٹرن کے نام سے جانے جاتے ہیں) کا تعلق ملک کے کچھ معروف دیہی انتظامیہ کے اداروں / منیجمنٹ اداروں/ سوشل ورک اداروں سے ہے۔ ان انٹرنس کا انتخاب میدان میں جانے اور ون دھن پروگرام پر کام کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ انٹرنس کو قبایلی زندگی اور ذریعہ معاش سے متعلق معاملات میں دخل اندازی اور کام کریں گے۔
اکونامک ٹائمز (آل انڈیا ایڈیشن) میں 13 ستمبر 2019 کو ان انٹرنس کے لئے ایک اشتہار شائع کیا تھا ‘‘واک ان انٹرویو’’ کے ذریعہ ان کے انتخاب کے بعد یہ انٹرنس ایک ہفتے ایک تربیتی پروگرام کے زیر تربیت رہے ہیں۔ اس انٹرن شپ پروگرام کی مدت چھ ماہ ہے (تنظیم کی ضرورت اور باہمی استحکام کے فروغ پر قابل توسیع) یہ انٹرن قبائلی علاقوں کی مختلف ریاستوں اور اضلاع میں ٹرائیفیڈ کی ٹیم کے ساتھ قبائلی بہبود اور جامع ترقی کے فروغ کے لئے کام کریں گے (انٹرن شپ کے اختتام پر ایک مقالہ پیش کرنا ہوگا) وہ ٹرائیفیڈ سرگرمیوں یعنی ذریعہ معاش کے فروغ، ویلیو ایڈیشن آف این ٹی ایف ٹی، مارکیٹنگ اور کریڈٹ روابط میں مدد کریں گے۔ وہ ادارہ جاتی ترقی پر جس میں جنگل کی چھوٹی مصنوعات کی پروڈیوسر قیمت یا معمولی قیمت طے کرنا شامل ہے، کے لئے میکانزم تیار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش ت۔ن ا۔
U- 4628
(Release ID: 1588313)
Visitor Counter : 102