صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایٹ رائٹ انڈیا موومنٹ کو مستحکم کرنے کے لئے فوڈ سیفٹی مترا (ایف ایس ایم) اسکیم کا آغاز کیا


خوراک کے عالمی دن 2019 کے موقع پر ‘ایٹ رائٹ جیکٹ ’اور ‘ایٹ رائٹ جھولا’ کا بھی آغاز کیا

Posted On: 16 OCT 2019 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16 اکتوبر 2019، صحت اور خاندانی فلاح و بہود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کے دوران ایٹ رائٹ انڈیا موومنٹ کو مستحکم کرنے اور اسے فروغ دینے کےلئے فوڈ سیفٹی مترا (ایف ایس ایم) اسکیم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس نظام میں ان کلیدی کھلاڑیوں  کو ترغیب دے کر  ہم  بڑی حد تک لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ ہم ہر ایک فرد تک پہنچ سکتے ہیں۔ ہم کو معاشرے کے ہر طبقے کو شامل کرنا ہے تاکہ  ایٹ رائٹ انڈیا  ملک کی ایک بڑی تحریک بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آج کا دن کا موضوع ہے  ‘ایسی دنیا جس میں کوئی بھوکا نہ رہے’ کے لئے صحت مند خوراک۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایٹ رائٹ جیکٹ اور ایکٹ رائٹ جھولا کے ساتھ فوڈ سیفٹی مترا اسکیم کا بھی آغاز کیا تاکہ  فوڈ سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو مستحکم کیا جاسکے اور ایٹ رائٹ تحریک کو فروغ دیا جاسکے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات پر زور دیا کہ  ایٹ رائٹ انڈیا موومنٹ سماجی اور  رویہ  میں تبدیلی کے لئے ایک اہم  وسیلہ ہے۔ فٹ انڈیا موومنٹ کے ساتھ یہ مہم بڑی کامیابی حاصل کرسکتی ہے بشرطیکہ صحیح حکومت عملی اپنائی جائے اور معاشرے کے  ہر طبقے تک پہنچنے کے لئے کوششیں کی جائیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ  لوگوں کو  کم کھانے ، صحت مند کھانے اور صاف ستھرے کھانے کے گاندھی جی کے پیغامات کو اپنانا چاہیے اور فاضل کھانے کو بانٹنے کی عادت کو فروغ دیتے ہوئے کھانے کو خراب ہونے سے  بچانا چاہیے۔ کثیر سیکٹورل طریقہ کار کو اجاگر کرنے کے لئے پولیو کی مثال پیش کرتے  ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہم سبھی کو اپنے طور سے صلاحیتوں کی اس ذمہ داری کو اٹھانا چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کو مل کر نئے طور طریقے فروغ دینے ہوں گے تاکہ صحت اور معاشرے کے لیے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

خوراک کے تحفظ کے سلسلے میں بہت سے معاملات پر جن آندولن کی  اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ خوراک کے تحفظ اور کھانے کو خراب ہونے سے بچانے کے کاز کو مستحکم کرنے کے لئے افراد یا اداروں کے ذریعے چھوٹی مثبت کارروائیاں انجام دینی چاہئیں۔

فوڈ سیفٹی مترا (ایف ایس ایم) اسکیم چھوٹے اور اوسط درجے کے فوڈ  کاروباریوں کو مدد فراہم کرے گا جس سے وہ فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرسکیں گے اور  لائسنسنگ اور رجسٹریشن میں انہیں آسانی ہوگی اور  وہ صاف ستھری ریٹنگس اور تربیت  حاصل کرسکیں گے۔ خوراک کے تحفظ کو مستحکم کرنے کے علاوہ یہ اسکیم ان نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی جن کا خوراک اور تغذیہ سے کسی نہ کسی طرح سے تعلق رہا ہے۔  ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ فوڈ سیفٹی مترا اسکیم کو  تربیت اور سرٹی فکیٹس دیئے  جائیں گے تاکہ وہ اپنا کام انجام دے سکیں۔ 15 فوڈ سیفٹی مترا اسکیم کے پہلے  بیچ کو  آج سرٹی فکیٹس دیئے جائیں گے۔

آج شروع کی گئی ایٹ رائٹ جیکٹ، فیلڈ اسٹاف کے ذریعہ استعمال کی جائے گی۔اس جیکٹ کا ایک اسمارٹ ڈیزائن ہے تاکہ  شناخت اور ٹریکنگ کے لئے ٹیبلیٹ/ اسمارٹ فون، اے کیو آر کوڈ اور آر ایف آئی ڈی ٹیگ جیسے ٹیگ ڈیواسز  رکھ سکے ۔ ڈیوٹی پر تعینات فیلڈ اسٹاف کے لئے تحفظ فراہم کرنے کےعلاوہ یہ فوڈ سیفٹی ایڈمسٹریشن میں صلاحیت،  پروفیشنلزم اور شفافیت لائے گا اور ایف ایس او  کی ملکیت اور  دیکھنے پرکھنے کا احساس پیدا کرے گا۔ ایٹ رائٹ جھولا  ایک دوبارہ استعمال ہونے والے کپڑے کا تھیلا ہے جو مختلف خوردا چین میں  گروسیری   خریداری کے لئے  پلاسٹک کے بیگ  کی جگہ لے گا۔بار بار استعمال ہونے پر بیگ اکثر بیکٹریا اور دوسرے چھوٹے کیڑے مکوڑوں کے آلودہ ہوجاتے ہیں لہذا  کپڑے کے ان بیگوں کو صاف سھترا رکنا کےلئے مستقل دھونا ضروری ہے۔یہ کپڑے کے تھیلے ایک پرائیویٹ ٹیکسٹائل رینٹل کمپنی کے ذریعہ رینٹل بنیاد پر فراہم کئے جارہے ہیں۔

ایف  ایس ایس اے آئی ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت ڈومیسٹک ورکر سیکٹر اسکل کونسل کے اشتراک سے  ملک بھر میں گھروں میں کام کرنے والے ورکروں اور ہوم میکرس کے لئے ایک تربیت کورس شروع کرے گا۔ پہلے مرحلے میں ریزیڈنٹ ویلفئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈومیسٹک  ورکرس سیکٹر اسکل کونسل کے ٹرینگ پارٹنر کے ذریعہ ایک لاکھ گھریلو ورکروں اور ہوم ورکروں کو تربیت دی جائے گی۔

ملک بھر میں ایٹ رائٹ انڈیا موومنٹ کو فروغ دینے کے لئے ایف ایس ایس اے آئی نے بہت سے  اہم شخصیات سے تصدیق حاصل کرلی ہے۔ اس موقع پر دو مختصر فلمیں  بھی جاری کی گئیں۔

اس موقع پر حکومت ہند کے چیف اکانومک ایڈوائزر ڈاکٹر کے سبرا منین ، ہندوستان کی منصوبہ بندی کمیشن کے سابق ممبر اور بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کے  سابق انڈیا چیئرمین ارون میرا ، فیوچر برانڈ کے سی ای او  جناب سنتوش ڈیسائی اور دنیا کے مشہور پیشہ ور پہلوان  شری سنگرام سنگھ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایف ایس ایس اے آئی کے سی ای او پون اگروال  کے بانی امود کے کنٹھ اور حکومت کے دیگر شراکت داروں کے علاوہ سائنسی برادری اور فوڈ کاروباریوں کے علاوہ اس سیکٹر کے کارپوریٹ کے دیگر شراکت دار بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ح ا۔ن ا۔

 

U- 4627

 



(Release ID: 1588309) Visitor Counter : 85


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Bengali