وزارت خزانہ

سی بی آئی سی اور کسٹمز نے میک ان انڈیا پروگرام اور سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے اسکیم لانچ کی

Posted On: 15 OCT 2019 1:38PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 15 اکتوبر /  سینٹرل بورڈ آف ان ڈائرکٹ ٹیکسز اور کسٹمز کے محکمے نے کسٹمز ایکٹ، 1962 کے تحت بھارت میں میک ان انڈیا کے ذریعہ مینوفیکچروں اور دیگر آپریشنوں کے تحت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پروگرام لانچ کیا ہے۔ کسٹمز ایکٹ کا سیکشن 65 مصنوعات تیار کرنے والے اور دیگرامور کو کسٹم کے تحت ویئر ہاؤس کو فعال بناتا ہے۔

            یہ اسکیم  یکم اکتوبر، 2019 سے سرکلر نمبر 34.2019اور ویئر ہاؤس (نمبر 02) ریگولیشن، 2019 دونوں کے ذریعہ شفاف عمل، سہل کاری، آئی سی ٹی پر مبنی در کار ضروریات کے دستاویز اور تیار کنندگان کے ذریعہ حساب کتاب کوجدید اور شفاف بناتی ہے۔

            اس اسکیم کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں:

i           ایک واحد درخواست کم منظوری فارم۔ محکمہ کسٹمز کا جیورسڈکشنل کمشنر ایک سنگل پوائنٹ منظوری کے قیام کے طور پر کام کرے گا اور ان یونٹوں کے آپریشن کی نگرانی کرے گا

ii          یونٹوں کے قیام کے لئے کسی طرح کی کوئی جغرافیائی حد بندی نہیں ہو گی۔

iii         یونٹ کسٹم ڈیوٹی ڈیفرمنٹ پروگرام کے تحت اشیاء در آ مد کر سکتی ہے (ان پٹ اور کیپٹل اشیاء دونوں)۔ تیار کردہ اشیاء کو در آمد کرنے پر ڈیوٹی پر پوری طرح چھوٹ دی جائے گی۔

iv         سود کی ادائیگی کی ذمہ داری بھی نہیں ہو گی اور یونٹ کو بہتر شدہ لکویڈیٹی کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔

v          جی ایس ٹی والے سامان کو مینوفیکچر کے استعمال اور دیگر آپریشنوں کے لئے سیکشن 65 یونٹ میں گھریلو مارکیٹ سے تیار کرایا جا سکتا ہے۔

vi         ڈوئنگ بزنس اور ایزی کمپلائنس کے لئے ایک واحد ڈیجیٹل اکاؤنٹ تجویز کیا گیا ہے۔

vii        یہ اسکیم صلاحیت کے لئے ساز گار ہو گی چونکہ اس میں کلیرنس کی مقدار کی کوئی حد مقرر نہیں ہے جو کہ گھریلو مارکیٹ کے لئے کلیر یا بر آمد کی جا سکے۔

            سی بی آئی سی نے سرمایہ کاروں کی سہولت اور اسکیم کو فروغ دینے اور اطلاعات کی فراہمی کے لئے انویسٹ انڈیا کے اشتراک سے ایک مائیکرو سائٹ تیار کر کے پیش کی ہے۔ اس سائٹ تک رسائی         https:www.investindia.gov.in/bonded-manufacturingکے ذریعہ کی جا سکتی ہے۔

            توقع ہے کہ یہ اسکیم بھارت میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایک اہم رول ادا کرے گی اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کو بڑھاوا دے گی۔ یہ اسکیم میک ان انڈیا پروگرام کو فعال بنائے گی، بر آمدات کی حوصلہ افزائی کرے گی / الیکٹرانک اسمبلی کے لئے ہب تیار کرے گی، مرمت اور تجدید نو آپریشن، اندرون اور بیرون پروسیسنگ، عالمی ای۔ کامرس ہب کی سہولیات میں مدد گار ثابت ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔

U.4601

 



(Release ID: 1588135) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil