امور داخلہ کی وزارت
بھارت کی 2021 کی مردم شماری کے لئے قومی تربیت کاروں کے پہلے بیچ کی تربیت کی شروعات
دوہزار اکیس (2012) کی مردم شماری کے دوران گھر گھر جاکر مردم شماری سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کے لئے 30 لاکھ افراد اور ان کے نگرانوں کو تربیت دی جائے گی
Posted On:
14 OCT 2019 7:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی 15 اکتوبر ۔2021 کی بھارت کی مردم شماری کے لئے قومی تربیت کاروں کے پہلے بیچ کی تربیت آج گریٹر نوئیڈا کی نیشنل اسٹیٹسکل سسٹم ٹریننگ اکاڈمی (این ایس ایس ٹی اے ) میں شروع ہوئی ۔ ایڈیشنل آر جی آئی جناب سنجے نے تربیتی اجلاس کا افتتاح کیا۔ تربیت کا یہ کام 14 اکتوبر 2019سے 25 اکتوبر 2019 تک انجام دیا جائے گا۔ بھارت کے رجسٹرار جنرل اور سینسس کمشنر جناب وویک جوشی تربیت کے دوران اس میںشرکت کرنے والوں سے خطاب کریں گے اور بات چیت کریں گے ۔
بھارت کی مردم شماری سماج کے ہرطبقے سے معلومات فراہم کرنے کا بنیادی ذریعہ ہے ۔ 2021 میں ہونے والی مردم شماری بھارت کی 16ویں مردم شماری ہوگی۔مردم شماری کے کام کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لئے اور 2021 کی مردم شماری کا کام بلارکاوٹ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے تربیت کا کام بہت اہمیت کا حامل ہے۔
اعلیٰ ترین سطح پر 100 قومی تربیت کار ہوں گے ۔ قومی تربیت کاروں کی تربیت کا کا م اکتوبر 2019 کے تیسرے سے پانچویں ہفتے تک پورا کیا جائے گا۔ جن مقامات پر یہ تربیت ہوگی ، وہ ہیں گریٹر نوئیڈا میں( این ایس ایس ٹی اے اور دہلی میں آئی ایس ٹی ایم ) ۔قومی تربیت کاروں کو مردم شمار ی اور تربیتی ترقیاتی صلاحیت (ٹی ڈی ایس ) کے بارے میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اگلی سطح کے لوگوں یعنی ماسٹر ٹرینرس کو تربیت فراہم کرسکیں۔
2021 کی مردم شماری ک لئے تقریباََ 1800 ماسٹر ٹرینرس کو تعینات کیا جائے گا ، ج فیلڈ ٹرینرس کو تربیت دیں گے ۔ ان ماسٹر ٹرینرس کی تربیت نومبر –دسمبر 2019 میں پورے ہندوستان کے 20 اے ٹی آئز میں ہوگی ، جو بعد میں فیلڈ ٹرینرس کو تربیت دیں گے ۔
فیلڈ میں کام کرنے والے افرا یعنی مردم شماری کی معلومات اکٹھی کرنے والوں اور ان سپروائزروں کو تربیت فراہم کرنے کے لئے تقریباََ 44 ہزار فیلڈ ٹرینرس کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان فیلڈ ٹرینرس کی تربیت کا کام جنوری فروری 2020 میں ضلع سطح پر انجام دیا جائے گا۔ نتیجے میں یہ لوگ مارچ سے جون 2020 تک کے عرصے میں ذیلی ضلع کی سطح پر مردم شماری کی معلومات اکٹھی کرنے والوں اور ان کے سپر وائزروں کو ، جن کی تعداد تقریباََ 30 لاکھ ہوگی ، مزید تربیت فراہم کریں گے ۔مردم شماری سے متعلق معلومات اکٹھے کرنے والے اور ان کے سپروائزر مقررہ جگہوں پر گھر گھر جاکر معلومات اکٹھی کریں گے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ ج ۔رم
U-4595
(Release ID: 1588119)
Visitor Counter : 105