ریلوے کی وزارت
پردیپ کمار نے ریلوے بورڈ کے رکن (سگنل اینڈ ٹیلی کام) کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا
Posted On:
14 OCT 2019 3:55PM by PIB Delhi

جناب پردیپ کمار نے 11 اکتوبر 2019 کو، ریلوے بورڈ کے رکن (سگنل اینڈ ٹیلی کام) اور حکومت ہند میں بحیثیت عہدہ پرنسپل سکریٹری کا چارج سنبھالا۔ اس سے قبل جناب پردیپ کمار این اے آئی آر کے ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ جناب پردیپ کمار 1981 بیچ کے انڈین ریلوے سروس آف سگنل انجینئر (آئی آر ایس ایس ای) کے افسر ہیں۔
جناب پردیپ کمار یونیورسٹی آف رڑکی (اب آئی آئی ٹی، رڑکی) سے بیچلر آف انجینئرنگ (الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن) ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے یونیورسٹی آف رڑکی (اب آئی آئی ٹی، رڑکی) سے ماسٹر آف انجینئرنگ (کمیونی کیشن سسٹم) اور ساؤتھرن کراس یونیورسٹی نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (مارکیٹنگ اینڈ فائنانس) ہیں۔ انہوں نے 2000 میں یہ ڈگری حاصل کی۔
جناب کمار نے 1983 میں شمالی ریلوے کو جوائن کیا تھا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران جناب کمار انڈین ریلویز کے متعدد نہایت اہم ایکزیکیٹیو اور منیجنگ کے عہدوں پر فائز رہے ۔ وہ این اے آئی آر، ودودرہ کے ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمت کرنے کے علاوہ شمالی ریلوے، جنوب مشرقی ریلوے ، جنوبی وسطی ریلوے، مغربی وسطی ریلوے، ریلوے الیکٹری فیکیشن ریلوے بورڈ اور ریل ٹیلی کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ، نئی دہلی میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اپنی سروس کے دوران جن اہم عہدوں پر وہ فائز رہے ان میں مغربی وسطی ریلوے، جبل پور کے ایڈیشنل جنرل منیجر، جنوب مشرقی ریلوے ، کولکاتا کے چیف سیفٹی آفیسر ، جنوب وسطی ریلوے، وجے واڑہ کے ڈویژنل ریلوے منیجر ، ریلوے بورڈ، نئی دہلی کے ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر (سگنل پروجیکٹ) اور ڈائرکٹر (ٹیلی مواصلات) اور ریل ٹیل کارپوریشن آف اڈیا لمیٹیڈ (ریل ٹیل) نئی دہلی کے جنرل منیجر (بزنس ڈیولپمنٹ) اور ایکزیٹیو ڈائرکٹر شامل ہیں۔
انہوں نے متعدد ممالک کا کئی مرتبہ سفر کیا ہے۔ وہ جاپان میں ہائی اسپیڈ ریلوے کی ٹریننگ لے چکے ہیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے نارنیجی میلن یونیورسٹی، پٹس برگ، امریکہ میں اسٹریٹجک منیجمنٹ کی ٹرینٹنگ حاصل کی ۔ان کی مہارت کے شعبوں میں ٹیلی کام نیٹ ورک ڈیزائن اینڈ پلاننگ، ٹرین آپریشن اور قدرتی آفات کابندوبست اور سگنلنگ پروجیکٹس منیجمنٹ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م ع۔ن ا۔
U- 4587
(Release ID: 1588070)
Visitor Counter : 88