وزارات ثقافت

برازیل میں برکس ثقافتی وزراء کی میٹنگ میں مرکزی وزیر ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل کی شرکت


نومبر۔ دسمبر 2019 میں عجائب گھر اور آرٹ گیلریوں کے برکس اتحاد کے تحت بھارتی نمائش کا اہتمام

Posted On: 13 OCT 2019 3:34PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 13 اکتوبر /  ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے برازیل کے کورتیبا میں برکس ممالک کے وزرائے ثقافت کی میٹنگ میں شرکت کی۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پٹیل نے کہا کہ بھارت برکس کے ساتھ اپنی تعلقات اور مصروفیات کو اہمیت دیتا ہے، جو کہ  باہمی مفادات سے متعلق مشاورت، تعاون، ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مدد گار ہے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ بھارت ممبر ممالک کے ساتھ ثقافت کے شعبے میں تعاون اور دوستانہ عہد بستگی پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔ ہم تمام ممبر ممالک کے ساتھ اپنے مالا مال ثقافتی ورثہ اور روایات، ممبر ممالک کی تعظیم کو اہمیت دیتے ہیں اور کے علاوہ ہم آہنگی،   مضبوط دوستانہ تعلقات، فنون، عجائب گھر اور گیلریوں، ثقافتی ورثے، عجائبات، لٹریچر، بچوں اور نو جوانوں کے تھیٹر اور فلموں وغیرہ کے شعبے میں لین دین کرتے ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/aaK7G1.jpg

            جناب پٹیل نے کہا کہ ممبر ممالک نے ہمارے ثقافتی تعاون کی نئی بلندیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ آرٹ گیلریوں، عجائب گھروں، لائبریریوں اور تھیٹروں کے شعبے میں تعاون سے متعلق دستاویزات پر چین میں 2017 میں منعقد ہوئی دوسری میٹنگ میں دستخط ہوئے تھے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/bb0CZE.jpg

۔۔۔۔۔۔

 

U.4580


(Release ID: 1588003) Visitor Counter : 110
Read this release in: English , Hindi