نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

بھارت اور سیرالیون باہمی تعلقات میں توسیع اور اقوام متحدہ سلامتی  کونسل میں اصلاحات کئے جانے کے خواہشمندہیں


نائب صدر جمہوریہ نے سیرالیون میں ایک ہائی کمیشن قائم کئے جانے کا اعلان کیا

دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں  6سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں

نائب صدر جمہوریہ نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں  حمایت دینے پر سیرالیون کا شکریہ اد ا کیا

بھارت نے آبپاشی کی ترقی کے سلسلے میں سیرالیون کو 30  ملین امریکی ڈالر کے قرضے کا اعلان کیا

Posted On: 13 OCT 2019 7:11PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  14 اکتوبر   ۔بھارت اور سیرالیون  نے آج مختلف شعبوں میں  باہمی تعلقات کی توسیع کے لئے 6سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے اقوام  متحدہ سلامتی کونسل کی اصلاحات کے عمل کواور آگے بڑھانے سے بھی اتفاق کیاتاکہ افریقہ اور بھارت میں  رہنے والی دنیا کی کل آبادی  کے ایک تہائی حصے  کو اقوام متحدہ کے پالیسی ساز ادارے میں  اپنا جائز مقام مل سکے ۔

          سمجھوتوں  پر جمہوریہ سیرالیون کے صدر جناب جولیس  مادا بیواور نائب صدر جمہوریہ کی موجودگی میں  دستخط کئے گئے۔ نائب صدرجمہوریہ 4افریقی ملکوں کے دوسرے اور آخری مرحلے میں سیرالیون کی راجدھانی فریٹاؤن  پہنچے ہیں ۔ بھارت کے کسی نائب صدر کا سیرالیون کا یہ پہلادورہ ہے ۔

          بھارت نے سیرالیون میں  ایک  ہائی کمیشن قائم کئے جانے کے  فیصلے کا اعلان کیا ۔ جب کہ دونوں  ملکوں نے  زراعت  ،خوراک کی ڈبہ بندی ، اطلاعاتی ٹکنالوجی  ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صلاحیت سازی کے شعبوںمیں تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔

          اس سے پہلے نائب  صدر جمہوریہ نے جناب جولیس  مادا بیو کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کی ۔دونوں  رہنماؤں نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا  اور اقوام متحدہ  سلامتی کونسل  نیز دیگر بین الاقوامی فورموں میں موجودہ تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ  کیا ۔

          وفدکی سطح کی بات چیت کےدوران جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  جناب یبوکو بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں میں ریاست جموںوکشمیر کی تنظیم نو خالص داخلی انتظام کا فیصلہ ہے ،جس کا بھارت کی بیرونی سرحدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا :’’  یہ فیصلہ جموںوکشمیر میں سماجی اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانے اور سرحد کی پار کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔‘‘ 

          یہ خیال کرتے ہوئے  کہ دونوں  ملکوں کے موقف مختلف  بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تقریباََیکساں  ہیں  جن میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اصلاحات اور دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت بھی شامل ہے  نائب صدرجمہوریہ نے بین الاقوامی امور خاص طور پر اقوام متحدہ سلامی کونسل کی اصلاحات کے بار ےمیں  افریقی یونین کی دس رکنی کمیٹی  ( سی -10گروپ) کے  صدر کی  حیثیت سے سیرالیون کے  رول کی تعریف کی ۔

          نائب صدرجمہوریہ نے کہا  کہ سیرالیون کے ساتھ بھارت کے خصوصی تعلقات ہیں اور دونوںملکوں کے تعلقات مشترکہ اقدار اور ویژن پر مبنی ہیں۔انہوں نے یاددلایا کہ بھارت  ان  پہلے ملکوں میں شامل تھا ،جنہوں نے سیرالیون میں اقوام متحدہ کے مشن(  یو این اے ایم ایس آئی ایل )میں    4000 فوجیوں  پر مشتمل بھارتی فوجی دستے کے ساتھ اپنا رول ادا کیا۔

          انہوں  نے  2018  کے شروع میں پرامن انتخابات کرانے اور اقتدار کی آسانی کے ساتھ منتقلی کے لئے سیرالیون کی حکومت اور وہاں کے عوام   کی بھارت کی طرف سے تعریف کی ۔

          یہ اعلان کرتے ہوئے کہ سیرالیون کے لئے بھات کی ترقیاتی امداد اب تک 217.5  ملین  امریکی ڈالر ہوچکی ہے ۔ یہ امداد  مختلف شعبوں کے لئے ہے، جن میں زراعت ،توانائی ،آبی وسائل اور ٹیلی مواصلات کے شعبے شامل ہیں ۔ جناب نائیڈو نے تومابُم  میں  آبپاشی کی ترقی کے لئے 30  ملین امریکی ڈالر کے قرضے کا اعلان کی تاکہ چاون کی پیداوار میں خودکفالت حاصل کی جاسکے ۔اس سلسلے میں آج  بھارت کے برآمدی درآمدی  بینک کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط  بھی کئے گئے ہیں۔

          انہوں  نے کہا کہ سیرالیون کے پینے کے پانی کے پروجیکٹ   کے لئے 15  ملین امریکی ڈالر کے قرضے کو دوبارہ متعارف کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ نے صدر بیو کو بتایا کہ بھارت فری ٹاؤن میں نئے  پریذیڈنٹس آفس کی تعمیر کے لئے قرضہ دینے میں خوشی محسوس کرے گا۔

          دونوں ملکوں کے درمیان  عوام سے عوام کے درمیان  تعلقات میں  اضافے کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نائیڈو  نے کہا کہ بھارت نے  سیرالیون کے شہریوں کے لئے ای –ویز ا کی سہولت فراہم کی ہے تاکہ ان کی آمدورفت میں آسانی ہوسکے ۔ انہوں  نے بتایا کہ دونوں ملک سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ  رکھنے والوں کے لئے ویزا ختم  کرنے کے سلسلے میں  بھی ایک سمجھوتے پر بات چیت کررہے ہیں۔

          نائب صدرجمہوریہ نے خوشی ظاہر کی کہ سیرالیون نے  ای – وی بی اے بی  پروجیکٹ میں شرکت کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے اور اس سلسلے میں آج ٹی سی آئی ایل کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

          جناب نائیڈو نے بھارت اور سیرالیون کے درمیان صلاحیت سازی خاص طور پر آئی ٹی ای سی  کے اہم پروگرام کے تحت صلاحیت سازی کے شعبے میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

          آج  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت سیرالیون  بھارت کے پین  افریکن  ٹیلی  ایجوکیشن ،  ٹیلی  میڈیسن  انی شیٹو  ،  ای – ودیا بھارتی  اور ای- آروگیہ بھارتی  میں  شامل ہوگا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا :’’  بھارت جلد ہی سیرالیون میں  اطلاعاتی ٹکنالوجی کے شعبوںمیں   صلاحیت سازی کا ایک مرکز قائم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کرے گا۔بھارت آنے والے مہینوں  میں  خیرسگالی کے جذبے کے اظہار کے لئے  ایک  ہزا رمیٹرک  ٹن چاول سیرالیون کے لئے روانہ کرے گا۔‘‘

          بھارت اور سیرالیون کی حکومتوں کے درمیان  2019سے 2023 تک  کلچرل تبادلے کا پروگرام  شروع کرنے کے ایک سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے ۔مشاورت کے ایک پروٹوکول اور وزارت خارجہ اور سیرالیون کی حکومت کے بین الاقوامی تعاون کےشعبے نیز بھارت کی وزارت خارجہ کے   بیرونی سروس   کے ادارے کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط  بھی کئے گئے ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے بین الاقوامی شمسی اتحاد میں   سیرالیون کے شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اس اتحاد میں  بھارت ایک قائدانہ رول ادا کررہا ہے  تاکہ  پوری دنیا میں  شمسی توانائی کو تیزی کےساتھ استعمال کیا جاسکے اور توانائی کی منتقلی کا اہتمام کیا جاسکے ۔

          جناب نائیڈو نے  معذٰور افراد کو   مصنوعی اعضا  لگانے کے  ’’  انڈیا فار ہیومانٹی ‘‘   پروگرام کے تحت  سیرالیون میں ایک ’’ جے پور فٹ ‘‘  کیمپ  لگانے کی بھارت کی پیش کش کا اعادہ بھی کیا۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو مہاتماگاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا ہے ۔ انہوں  نے  مہاتما گاندھی پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے لئے صدر بیو کا شکریہ  بھی ادا کیا ۔

          سیرالیون کے صدر نے بھارت کے نائب صدر جمہوریہ کے اعزاز میں آج  کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا ۔ضیافت کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت اور سیرالیون جمہوریت کے خوبصورت کی درخت کی آبیاری کررہے ہیں اور یہ کہ بھارت ، سیرالیون کے ساتھ مضبوط تعلقات کے قیام میں یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا :’’  بھارت  نہ صرف  یہ کہ  بہت جلد ایک نیا مشن کھول رہا ہے بلکہ  وہ  آپ کی ترجیح والے  تمام شعبوںمیں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد بند ہے ۔ ‘‘

          نائب صدرجمہوریہ کے کوموروز  سے   فری ٹاؤن  پہنچنے پر  سیرالیون کی  وزیر خارجہ  اور بین الاقوامی تعاون کی وزیر محترمہ نبیلافریدہ   تونیا   نے ان کا استقبال کیا اور باہمی تعلقات  نیز بین الاقوامی تعاون  پر تبادلہ خیال کیا ۔ نائب صدر جمہوریہ نے سیرالیون میں موجود تقریباََ 1400  بھارتی افراد کے تحفظ اور سلامتی  کو  یقینی  بنانے پر حکومت کا شکریہ اد ا کیا ۔

          انہوں نے کہا کہ کانکنی  ،زرعی صنعتوں  ،آبی وسائل ،جواہرات اور دواسازی کےشعبوںمیں  بھارت کی شرکت کے زبردست  مواقع موجود ہیں۔انہوں  نے کہا :’’  ہمیں  ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔‘‘

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4575



(Release ID: 1587998) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Bengali