سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری کل ایک ملک ایک فاسٹیگ پر کانفرنس کا افتتاح کریں گے


ملک بھر میں ایک یونیفائڈ الیکٹرانک ٹولنگ سولیوشن کے لیے راہ ہموار کرنے کے واسطے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے

فاسٹیگ ای ویز بل سسٹم سے بھی منسلک کیا جائے گا

Posted On: 13 OCT 2019 5:10PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،13   اکتوبر  / سڑک ٹرانسپورٹ شاہراہوں اور بہت چھوٹی ، چھوٹی ، اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کل نئی دلی میں ایک ملک ایک فاسٹیگ پر ایک کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ ) وی کے سنگھ بھی ریاستی  حکومتوں کے وزرا اور سینئر افسروں کے ساتھ اس موقعے پر موجود ہوں گے۔

اس کانفرنس میں ملک بھر میں ایک یونیفائڈ الیکٹرانک ٹولنگ سولیوشن کو لانے کے لیے ریاستی محکموں /دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کیے جائے گے۔  اس کا مطلب ہوگا کہ مختلف ریاستوں / ایجنسیوں اور دیگر اداروں کے دائرۂ اختیار کے تحت ملک میں ہر ایک ٹول پلازہ پر ایک گاڑی کے شیشے پر ایک ہی فاسٹیگ کا استعمال کیا جا سکے گا۔ اس سے ملک بھر میں صارفین کو بلا روک ٹوک خدمات فراہم کرانے میں مدد ملے گی۔

فاسٹیگ کو جی ایس ٹی ای – وے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے انڈین ہائی ویز مینجمنٹ کمپنی  لمیٹیڈ (آئی ایچ ایم سی ایل) اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) کے درمیان بھی کل ایک اور مفاہمت نامے پر دستخط ہوں گے۔ جی ایس ٹی کونسل نے اس یکجائی کے لیے اصولی طور پر پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔ ای ڈبلیو بی سستم کی فاسٹیگ کے ساتھ یکجائی سے محصول سے متعلق حکام کو گاڑیوں کے آنے جانے اور یہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ گاڑیاں اسی مقام کے لیے سفر کر رہی ہیں جس کے لیے ٹرانسپورٹر یا تاجر نے ای وے بل تیار کرایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض۔ م ت ح(

 (13.10.2019)

                                                                                                            U-4574



(Release ID: 1587985) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi