نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ پائیدار مذاکرات پر زور دیا
ہندوستان غیر ملکی سرمایہ کاری کی پسندیدہ منزل ہے: نائب صدر جمہوریہ
انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس پر ‘‘ پڑوسی پہلے’’ کا نظریہ اپنانے پر زور دیا: نائب صدر جمہوریہ
انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس کی گورننگ کونسل کے 17 ویں اور گورننگ باڈی کے 18 ویں اجلاس کی صدارت کی
Posted On:
04 OCT 2019 7:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4اکتوبر/ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے زور دے کر کہا ہے کہ ہندوستان کو عالمی برادری کے ساتھ پائیدار اور مفید مطلب مذاکرات کے ذریعے ملک کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہئے اور ایک خوشحال اور ہم آہنگ دنیا کی تخلیق کرنی چاہئے۔
جناب وینکیا نائیڈو سپرو ہاؤس نئی دلی میں انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس (آئی سی ڈبلیو اے) کی گورننگ باڈی کے 18 ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ مثبت تغیرات رونما ہو رہے ہیں۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان معاشی اعتبار سے ایک فعال ملک ہے۔اور اسے غیر ملکی سرمایہ کاری کی پسندیدہ منزل مقصود کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سطح پر مجموعی ترقی اور تغیراتی اصلاحات پر زور دیا جانا چاہئے۔ جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ ہندوستان کی مضبوط اور توانا سفارتی رسائی اور دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات کے نتیجے میں ہندوستان کو عالمی برادری میں ایک اہم ملک کی حیثیت حاصل ہے اور اب ہمیں اپنی کامیابیوں پرزورد یتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔
نائب صدر جمہوریہ موصوف انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے گورننگ کونسل کے 17 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ مکمل اور پوری طرح سے روبتغیر وہ عالمی پس منظر جو ہر شہری کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔ تحقیق کے میدان میں نمایاں پیش رفت اور ماہرین اور عوام الناس میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کونسل کے بہتر کام کی ستائش کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے مشورہ دیا کہ ‘‘ پڑوسی پہلے ’’ کے نظریے کو اولیت دی جانی چاہئے اور پڑوسی ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات کرنی چاہئے۔ انہوں نے محققین پر زور دے کر کہا کہ مزید حقیقی سوچ پیدا کی جائے اور نتائج کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔
اس اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ جناب ایس جئے شنکر راجیہ سبھا کے اراکین پارلیمانی جناب ونے سہستر بدھے ،جناب آنند شرما ،لوک سبھا کے اراکین پارلیمان جناب جامیانگ شیرنگ نانگیان اور محترمہ انوپریا پٹیل ، انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹی ۔ سی ۔اے۔راگھون اور دیگر سرکردہ ماہرین اور سرکار اور کونسل کے دیگر معزز افسران نے شرکت کی۔
*******
U.No: 4542
(Release ID: 1587749)
Visitor Counter : 77