صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا فوج کی ہوابازی کے کور کو پرچم پیش کئے جانے کے موقع پر خطاب

Posted On: 10 OCT 2019 2:21PM by PIB Delhi
  1. مجھے اپنے بہادر فوجیوں  کے درمیان موجود رہنے پر انتہائی زبردست خوشی ہوتی ہے۔مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے میں اس تقریب کو  اپنے ملک کی  مسلح افواج کے لئے وقف کرتا ہوں۔
  2. فوج کی ہوابازی کے کور کے قیام کو 32 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور یہ مدت مختلف آپریشنز (کارروائیوں)میں جواں مردی ، بہادری، اعزاز اور شان وشوکت کی داستانوں سے لبریز رہی ہے۔1986ء میں اپنے قیام کے فوراً بعد آرمی ایویئشن کور نے سری لنکا میں ‘آپریشن پون ’کے دوران اپنی مکمل جنگی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔
  3. 1984ء کے بعد سے سیاچن گلیشئر آرمی ایویئشن کور کے لئے حتمی آپریشنل فرنٹیئر رہا ہے۔انتہائی چیلنج والے حالات میں 20ہزار فٹ کی بلندی پر معمول کی کارروائی اور وہاں سرگرم رہتے ہوئے کور کے  انتہائی با صلاحیت جوانوں اور محرک پائلٹس ‘آپریشن میگھ دوت’ میں غیر معمولی نگرانی کرنے والے سپاہی کی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
  4. اس تناظر میں میں خاص طورپر کمار چوکی پر پچھلے سال 10 مئی کو اپنے سیاچن کے دورے کا ذکر کروں گا۔یہ ایک مثالی تجربہ تھا۔ گلیشئر میں انتہائی منفی اور خراب حالات میں رہنےوالے ہمارے فوجی جوانوں کی موجودگی ان کی غیر متوازی شجاعت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔میں نے اپنے دورے سے اس بات کو بخوبی جان لیا تھا کہ ہم اپنے ان بہادر فوجیوں کی قربانیوں اور چوکسی کی وجہ سے سکون سے رہتے ہیں۔
  5. آرمی ایویئشن کور نے زبردست شجاعت اور غیر معمولی خدمات کے لئے 273اعزازات اور ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔ اس سے ہماری مسلح افواج کے تمام فوجیوں اور کور کے عملے کی بہادری اور غیر معمولی جذبے کا پتہ چلتا ہے اور یہ ہمارے افواج کے تمام فوجیوں اور افسروں کے لئے ایک مثال ہے۔آپ نے  مختلف جنگوں اور کارروائیوں میں امتیاز حاصل کیا ہے اور کھیلوں کے علاوہ مہم جوئی میں بہترین کارکردگی انجام دی ہیں اور بہت سے پیشہ وارانہ چیلنجوں  پرآسانی سے قابو پایا ہے۔
  6. آپ کی بہادری ،شجاعت اور ثابت قدمی نے 1999ء میں ‘آپریشن وجے’ میں آپ کو جنگی خطاب کارگل عطا کرایا۔ آپ کے بہت سے اسکوارڈن کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لئے پروقار ‘چیف آف آرمی اسٹاف یونٹ توصیف’ نامےسے بھی سرفراز کیا گیا۔آپ صومالیہ اور جمہوری ریپبلک کانگو جیسے ملکوں میں کارروائی کرتے ہوئے ہمارے ملک کے بہترین سفراء ہیں، جبکہ اقوام متحدہ  کے لئے امن قائم رکھنے کے مشنوں میں آپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آپ نے قدرتی آفات کے دوران فرض سے کہیں بڑھ کر خدمات انجام دی ہیں۔
  7. پرچم پیش کئے جانے کی اس تقریب میں ، میں آرمی ایویئشن کور کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا۔ ان کی قربانی اور خون نے ہمارے اقتدار اعلیٰ کو محفوظ بنایا ہے اور ہمارے ملک کو شان و شوکت اور عظمت عطا کی ہے۔ میں  کور کےسبھی سابق اور موجودہ فوجیوں کو فرض کے دوران ان کی وفاداری  اورپیشہ وارانہ برتاؤ کے لئے مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں۔آپ دنیا میں انتہائی دشوار گزار راستوں اور انتہائی خراب موسمی حالات میں سچے فوجی ثابت ہوئے ہیں۔ میں اس موقع پر آرمی ایویئشن کور کے تمام فوجیوں کے کنبوں اور افسروں اور جوانوں کو اپنی بہترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہندوستانی فوج اور ملک کو آپ پر فخر ہے۔
  8. ہم ہرطرح کے مشکل حالات اور  کسی بھی  ناگہانی صورتحال سے اپنے ملک کے اقتدار اعلیٰ کے ساتھ اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے سنجیدگی سے عزم اور پوری طرح حلف لیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے ملک کی عظمت کو برقرار رکھیں گے اور اس عہد کو پورا کرسکیں گے اور ہم اپنی تمام تر جدوجہد میں مہارت کے لئے پوری کوشش کریں گے چاہے اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔
  9. میں آپ کے لئے دعا گوں ہوں کے آپ کا وقار اونچا رہے اورآپ  ملک کے لئے شان و شوکت کو برقرار رکھیں۔ میری خواہش ہے کہ آپ کا یہ سفر خوشگوار ہو اور آپ کی رفتار برقرار رہے۔

آپ کا شکریہ۔ جے ہند!

 

********

 

م ن۔ح ا۔ن ع

 

U: 4537



(Release ID: 1587714) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Bengali