وزارت دفاع
رکشا منتری نے فرانس کی دفاعی صنعت سے کہا ہے کہ وہ بھارت کو سامان کی تیاری کی اپنی بنیاد بنائے اور اس کی وسیع مارکیٹ نیز برآمدات کے امکانات سے فائدہ اٹھائے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 OCT 2019 10:02PM by PIB Delhi
نئیدہلی 10 اکتوبر۔رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اورفرانس کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے دفاعی صنعتی شراکتداری کو مستحکم بنانے کے طریقے تلاش کریں گے۔آج پیرس میں فرانس کی دفاعی صنعتوں کے چیف ایگزیکٹوافسران (سی ای اوز ) سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے فرانسیسی کمپنیوں سے کہا کہ وہ ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ بھارت کے جہاز سازی کے کارخانوں اور دفاعی پلیٹ فارموں کی جدید کاری کے لئے تعاون کریں ۔ انہوں نے ان کمپنیوں سے کہا کہ وہ بھارت کو دفاعی سازوسامان کی تیاری کی اپنی بنیاد بنائیں جو نہ صرف بھارت کی وسیع مارکیٹ کے لئے ہو بلکہ دوسرے ملکوں کو برآمدات کے لئے بھی مددگار ثابت ہو۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا :’’ ہم نے کاروبارکرنے کے عمل کو آسان بنانے میں بہتری کی خاطر اور معیشت کو سرمایہ کاری کے لئے کھولنے کی غرض سے خاطر خواہ اقتصادی اصلاحات کی ہیں ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت نے دفاعی سیکٹر کو’ میک ان انڈیا ‘اقدام کے تحت بہت حد تک سامان تیار کرنے کے لئے کھول دیا ہے ۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آزادی کے بعد سے سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات کے طور پر پورے بھارت میں اشیا اور خدمات کے واحد ٹیکس پر عمل درآمد کی حیثیت سے ذکر کیا ہے ۔جناب سنگھ نے کہا :’’ ہم نے حال ہی میں اپنے کارپوریٹ ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کی ہے۔ دفاع کے شعبے میں ’ میک ان انڈیا‘ کے لئے اگر ٹیکس کو مزید معقول بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس پر بھی مناسب انداز سے غور کیا جائے گا۔ ‘‘
رکشا منتری نے ہندوستان میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائشوں میں بڑی توانائی اورجوش وخروش کے ساتھ مسلسل شرکت کرنے پر فرانسیسی کمپنیوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے فرانسیسی فرموں کو خاص طور پر مدعو کیا کہ وہ 5سے 8 فروری 2020 تک لکھنؤ میں ہونے والی دفاعی نمائش میں شرکت کریں ۔ انہوں نے کہا :’’ لکھنؤ قیمتی کلچر اور ورثے کا شہر ہے اور فرانس کے لوگ عظیم کلچروں کی بہت زیادہ تعریف کرنے والوں کے طورپر جانے جاتے ہیں ۔ لکھنؤ اترپردیش کی راجدھانی ہے ، جو نئے مواقع کی زمین بھی ہے ۔ ‘‘
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے شہری اورفوجی دونوں شعبوں میں بھارت میں ایئروانجنوں کی کافی تعداد میں ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرانس کے او ای ایم ایس سے کہا کہ وہ حکومت سے حکومت کی سطح پر ایک ائیرو انجن کامپلیکس کو ترقی دینے کے امکانات پر غور کرنے کے لئے کہا اور یہ بھی کہا کہ فرانس کی کمپنیاں کم اجرت اورتکنیکی افراد ی قوت کی فراہمی کی وجہ سے بھارت سے کافی فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
فرانس میں بھارت کے سفیر جناب ونے کواترہ نے استقبالیہ خطبہ دیا۔وزارت دفاع کے ایڈیشنل سکریٹری جناب برون مترا نے بھی 2020 کی دفاعی نمائش کے بارے میں ایک مقالہ پیش کیا۔محکمہ دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے بھی سی ای اوز سے خطاب کیا
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج ۔رم
U-4528
(ریلیز آئی ڈی: 1587664)
وزیٹر کاؤنٹر : 94