نیتی آیوگ
اے آئی ایم ،نیتی آیوگ ،یو این ڈی پی انڈیا نے بھارت میں صنع کاری اور جدت طرازی میں تیزی لانے کے لئے مشترکہ طور پر کو:لیب کا آغاز کیا
Posted On:
04 OCT 2019 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4 اکتوبر 2019/نوجوانوں کو پائیدار ترقی کے اہم ڈرائیور کے طور پر تسلیم کرنے کے ایک تازہ ترین اقدام میں اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) ، نیتی آیوگ اور بھارت میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے سماجی صنعت کاری اور جدت طرازی میں تیزی لانے کی خاطر جمعہ کے روز یوتھ کو: لیب کا آغاز کیا۔
اس کے آغاز پر اے آئی ایم ، نیتی آیوگ اور یو این ڈی پی انڈیا نے ایک آمادگی کے مراسلے (ایل او آئی) پر دستخط کئے۔
یوتھ کو: لیب کے ذریعہ نوجوان صنعت کاروں اور جدت طرازی کرنے والوں کو سرکاروں، سرپرستوں ، پرورش کرنے والوں اور سرمایہ کاروں سے جڑنے ہونے کا موقع ملے گا جو انہیں صنعت کاری کی صلاحیت حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔
اس اقدام کے تحت کئی شہروں جیسے نئی دہلی، حیدرآباد، بنگلور اور ممبئی وغیرہ کے درمیان پورے بھارت میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئےنوجوانوں کے مذاکرات کا ایک سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔
اے آئی ایم اور یو این ڈی پی نیتی آیوگ اور یو این انڈیا کے درمیان دستخط کئے گئے ،یو این ایس ڈی ایف کے ایک حصے کے طور پر نوجوانوں سے متعلق مختلف معاملات ، مستقبل کے کام اور پائیدار ترقیاتی اہداف جیسے امور پر یوتھ کو:لیب کے ذریعہ بیداری پھیلانے میں بھی اشتراک کررہے ہیں۔
پہلے مرحلے میں یوتھ کو: لیب 6 ایس ڈی جی (پائیدار ترقیاتی اہداف) پر توجہ مرکوز کریں گے: ایس ڈی جی 5 (صنفی برابری)، ایس ڈی جی6 (صاف پانی اور صفائی ستھرائی) ایس ڈی جی 7 ( سستی اور صاف توانائی) ایس ڈی جی 8 (بہترین کام اور اقتصادی ترقی) ایس ڈی جی 12 (پائیدار اصراف اور پیداوار) اور ایس ڈی جی 13 (آب و ہوا سے متعلق کارروائی)۔
مشن کے ڈائریکٹر رامانن راماناتھن نے نوجوانوں کی قیادت میں صنعت کاری کی اہمیت پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صنعت کاری میں وسیع امکانات اور قوائد موجود ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں نوجوانوں کی سب سے بڑی آبادی کی وجہ سے ملک میں ہر سال لاکھوں لوگ افرادی قوت میں شامل ہورہے ہیں اور روزگار اور صنعت کاری کے ماحول کے لئے ایک بہتر ماحول تیار کرنا بھارت کے لئے بہت اہم ہے۔
نوجوانوں کو چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے مقصد سے یو این ڈی پی اور اے آئی ایم ، نیتی آیوگ ترقی کے اختراعی نظریات کے ذریعہ نوجوان لوگوں کو بااختیار بنائیں گے۔
اس سلسلہ میں یوتھ کو: لیب قومی اور ریاستی سطح پر سماجی اختراعی چیلنج مقابلہ منعقد کرے گی جس میں 18 سے 29 سال کے عمر کے لوگوں اور اسٹارٹ اپس کو مدعو کیا جائے گا کہ وہ خطے کے اہم سماجی چیلنجوں کے لئے اپنے مجوزہ نظریات اور ان کے حل پیش کریں۔ انہیں اپنے نظریات 2020 میں یو این ڈی پی کے علاقائی مرکز میں رکھنے کا بھی موقع ملے گا۔
صنعت کاری کی خواہش رکھنے والے یا نئے صنعت کار (جن کے پاس 3 سال سے کم کا تجربہ ہے) اپنے نظریات 4 نومبر 2019 سے پہلے http://aimapp2.aim.gov.in/youth2019/entry.php پر بھیج دیں۔
منتخب درخواست گذارو ں کو نیشنل انوویشن چیلنج میں مدعو کیا جائےگا جس میں جیتنے والی ہر ایک اسٹارٹ اپ کو اٹل انکیوبیٹر سینٹر میں اپنے نظریات کو مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔
یوتھ کو: لیب کے آغاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے یو این ڈی پی انڈیا کے شوکونوڈا نے کہا کہ 21ویں صدی کے چیلنجوں کو روایتی طریقہ کار سے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی ترقی سے متعلق سب اہم چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے نوجوان لوگوں کو آگے اور مرکز میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ یہ نوجوان مستقبل کی صلاحیت، خاص طو ر پر لیڈر شپ ، سماجی جدت طرازی، صنعت کاری اور مواصلات کو سیکھنے کا جذبہ رکھتے ہوںْ۔
یوتھ کو: لیب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان لوگوں کو اپنے نظریات اور صلاحیتوں کے بارے میں جاننے اور پائیدار ترقیاتی اہداف پر بھارت کی پیش رفت تیز کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
یوتھ کو: لیب کے بارے میں
یوتھ کو: لیب پہل کا مقصد، جسے یو این ڈی پی اور سٹی فاؤنڈیشن نے 2017 میں شروع کیا تھا اور جو پورےایشیا بحرالکاہل خطے کے 25 ملکوں میں کا کررہا ہے، نوجوانوں میں قیادت، جدت طرازی اور سماجی صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔
اٹل انوویشن مشن کے بارے میں (اے آئی ایم )کے بارے میں
خوز روزکار اور صلاھیتوں کے استعمال (ایس ای ٹی یو) سمیت اے آئی ایم جدت طرازی اور صنعت کاری کے کلچر کو فروغ دینے کی حکومت ہند کی کوششوں کا ایک حصہ ہے ۔اس کا مقصد عالمی درجہ کے انوویشن مراکز ، بڑے چیلنج ، اسٹارٹ اپ بزنس اور دیگر خود روزگار کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ و ۔ ج۔
U- 4463
(Release ID: 1587263)
Visitor Counter : 213