اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امورکے مرکزی وزیرجناب مختارعباس نقوی نے حج 2019 پرنظرثانی اورحج 2020کی تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی


حج 2020کے لئے 10اکتوبر سے درخواستیں لی جائیں گی
ہندوستانی عازمین حج ملک کے 22مختلف مقامات سے حج کے لئے روانہ ہوں گے

Posted On: 04 OCT 2019 3:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،4، اکتوبر :اقلیتی امورکے مرکزی وزیرمختارعباس نقوی نے آج نئی دہلی میں حج 2019کی تکمیل پرایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اورآئندہ حج کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ آج یہاں حج 2020کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے اقلیتی امورکے مرکزی وزیرمختارعباس نقوی نے کہاکہ حج 2020کے لئے آن لائن درخواستیں 10اکتوبرسے 10نومبر 2019کے درمیان موصول کی جائیں گی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/Gallery/PhotoGallery/2019/Oct/H2019100477688.JPG

اقلیتی امورکے مرکزی وزیرجناب مختارعباس نقوی  4اکتوبر،2019 کو نئی دہلی میں حج 2020کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ۔ اقلیتی امورکی وزارت کے سکریٹری جناب سیلیش کو بھی دیکھاجاسکتاہے

جناب نقوی نے کہاکہ حج 2020 سوفیصد آن لائن /ڈیجیٹل ہوگا۔ تمام عازمین حج کے لئے ای ویزا فراہم کرنے کا نظام تیارکرلیاگیاہے ۔ حج کے لئے درخواستیں موبائیل ایپ کے ذریعہ بھی دی جاسکتی ہیں ۔ اس میٹنگ میں اقلیتی امورکی وزارت  کے سکریٹری جناب شیلیش ، ایڈیشنل سکریٹری ایس کے دیوبرمن ، جوائنٹ سکریٹری حج ، جناب جان عالم ، سعودی عرب میں بھارت کے سفیرجناب اوصاف سعید ، حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب شیخ جناں نبی ، حج کمیٹی کے سی ای او ، جناب ایم اے خان ، جدہ میں سی جے آئی نوررحمان شیخ ، اقلیتی امورکی وزارت ، امورخارجہ کی وزارت ، شہری ہوابازی کی وزارت اور وزارت صحت کے دیگرسینیئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

جناب نقوی نے کہاکہ حج عمل جلد شروع کرنے کے اعلان سے بھارت اور سعودی عرب میں حج سے متعلق  بہترندوبست کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ جناب نقوی نے کہاکہ حج گروپ آرگنائزرس ، ایچ جی او  یکم نومبر سے یکم دسمبر ، 2019کے درمیان پورٹل پرایپلائی کرسکتے ہیں ۔ جناب نقوی نے کہاکہ حج 2019کے دوران ملک میں حج کی روانگی کے لئے 21مقامات سے پروازیں چلی تھیں ، لیکن اگلے حج کے لئے ایک اورنئے مقام ، وجے واڑہ ( آندھراپردیش ) سے بھی پروازیں جائیں گی ۔ اس طرح حج 2020میں ہندوستانی عازمین ملک کے مختلف 22مقامات سے حج کے لئے روانہ ہوں گے۔

جناب نقوی نے کہاکہ حج 2019ایک تاریخی حج تھا اورپچھلے کئی برسوں کے مقابلے کامیاب رہاہے ۔ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دولاکھ کی ریکارڈ تعدادمیں ہندوستانیوں نے حج اداکیااوروہ بھی کسی سبسیڈی کے بغیر۔

جناب نقوی نے کہاکہ زیادہ ترروانگی کے مقامات سے ہوائی جہاز کے کرایوں میں کافی کمی ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس سال حج پرجی ایس ٹی کی شرح کو 18فیصد سے کم کرکے 5فیصد کیاگیاہے ۔ اس سے حج 2019 کے حاجیوں کے 113کروڑروپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ مدینہ میں رہائشی بندوبست میں بھی پچھلے سال کے مقابلے ایک سوسعودی ریال کی بچت کی گئی جس کے نتیجے میں ہندوستان کے ہرحاجی کو تقریباً3ہزارروپے کی بچت ہوئی ۔

جناب مختارعباس نقوی نے کہاکہ اس سال ملک بھرکے 21مختلف مقامات سے 500سے زیادہ پروازوں کے ذریعہ 2لاکھ ہندوستانی مسلمانوں نےفریضہ ٔ حج اداکیا۔ ان میں 48فیصد مسلم خواتین شامل ہیں ۔ اس سال کل 2340مسلم خواتین  نے کسی مرد محرم کے بغیرفریضہ ٔ حج اداکیا۔ پنجاب کی محترمہ عطربی بی ( 100سال عمر) حج کرنے والے سب سے بزرگ خاتون تھیں ، جب کہ بہارکے جناب صدراعلیٰ ( عمر98) سب سے بزرگ حج کرنے والے مرد تھے ۔ حج 2020کے لئے بھی ان تمام خواتین کو جو محرم کے بغیر حج کے لئے درخواست دیں گی لاٹری نظام سے مستثنیٰ رکھاجائے گا۔

جناب نقوی نے کہاکہ 1لاکھ 40ہزار عازمین حج کمیٹی آف انڈیاکے ذریعہ حج پرگئے تھے جب کہ 60ہزارلوگوں نے حج گروپ آرگنائزوں ( ایچ جی او) کے ذریعہ فریضہ ٔ حج اداکیا۔ پہلی مرتبہ ایچ جی او نے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ طے کردہ شرحوں پر 10ہزارعازمین کو حج کے لئے بھیجاتھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/Gallery/PhotoGallery/2019/Oct/H2019100477687.JPG

اقلیتی امورکے مرکزی وزیرجناب مختارعباس نقوی  4اکتوبر،2019 کو نئی دہلی میں حج 2020کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ۔ اقلیتی امورکی وزارت کے سکریٹری جناب سیلیش کو بھی دیکھاجاسکتاہے

 

جناب نقوی نے کہاکہ حج 2019 کے لئے 2لاکھ 67ہزاردرخواستیں موصول ہوئی تھیں جن 1لاکھ 65ہزاردرخواستیں آن لائن تھیں ۔ انھوں نے کہاکہ حج 2020کے لئے آن لائن درخواستوں کی مزید ہمت افزائی کی جائے گی ۔ حج کمیٹی اس سلسلے میں بیداری پروگرام بھی منعقد کرے گی ۔

جناب نقوی نے کہا پہلی مرتبہ بھارت کے حج کوٹے کو بڑھاکر2لاکھ کرنے کے سعودی کے فیصلے کی وجہ سے  آزادی کے بعد پہلی مرتبہ تمام بڑی ریاستوں جیسے اترپردیش ، مغربی بنگال ، آندھراپردیش اور بہار سے حج کے لئے درخواست دینے والے تمام لوگوں نے حج اداکیا کیونکہ حج کوٹے میں اضافہ کی وجہ سے ان کا نام فہرست میں آگیاتھا۔

بھارت کے حج کوٹے میں  قابل قدراضافہ کی وجہ سے اترپردیش ، مغربی بنگال ، انڈومان نکوبارجزائر، دادراورنگرحویلی ، گوا ، لکش دیپ ،منی پور،اڈیشہ ، پوڈوچیری ، آندھراپردیش ، آسام ، بہار ، چنڈی گڑھ ، دمن اوردیو، ہماچل پردیش ، جھارکھنڈ ، پنجاب ، اور تری پورہ کے سبھی درخواست دہندگان کو حج اداکرنے کا موقع ملا ۔

جناب نقوی نے کہاکہ عازمین حج کے لئے سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پہلی مرتبہ  ایچ جی او کا ایک پورٹل http://haj.nic.in/pto/ تیارکیاگیا جس میں ایچ جی اوز کی تفصیلات اور ان کے پیکج کے بارے میں تفصیلات دی گئی تھیں ۔

جناب نقوی نے کہاکہ کل 13750( حج کمیٹی آف انڈیا ، ایچ سی آئی ، 8104+5646حج گروپ آرگنائزرس ، ایچ جی او ) حج عازمین 2019 کے لئے احمدآباد سے روانہ ہوئے ۔ انھوں نے بتایاکہ اورنگ آباد سے 1120، بینگلورو سے 9035، ( حج کمیٹی آف انڈیا سے 6145+2888ایچ جی او ز) بھوپال سے 296، کیلی کٹ سے 19159( ایچ سی آئی ۔ 11059+ 8092 ایچ جی اوز ) ، چنئی سے 8611(ایچ سی آئی 4627+3985ایچ جی اوز ) کوچین سے 9510 ، ( ایچ سی آئی  2750+6760ایچ جی اوز ) دہلی سے 28021( ایچ سی آئی 22552+5469)سے  عازمین حج روانہ ہوئے ۔

جناب نقوی نے کہاکہ حج 2020کے لئے ممبئی کے حج ہاؤس میں ایک سولائن والا انفارمیشن سینٹرقائم کیاگیاہے جو پورے حج کے عمل کے لئے تمام معلومات فراہم کرے گا۔

***************

 ( م ن ۔ وا۔ ع آ)

U-4455

 

 

 



(Release ID: 1587254) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam