ریلوے کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دہلی-کٹرا‘وندے بھارت’ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


ریلوے 50کھرب معیشت کے وزیراعظم کے ویژن کے حصول کی ایک لائف لائن ہے:امت شاہ

‘وندے بھارت’ایکسپریس جموں و کشمیر ریاست میں ترقی لانے کیلئے ریاست کے لوگوں کو وزیراعظم مودی کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے اور وہ ریاست میں مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہی ہے: مرکزی وزیر داخلہ

ماتا ویشنو دیوی کا آشرواد جموں و کشمیر کی ترقی کو ایک جہت دے گا اوروندے بھارت اس ترقی کی ایک مثال ہے جو آج اپنا سفر شروع کرنے جا رہی ہے : پیوش گوئل

انڈین ریلوے نے ٹرینوں اور اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں جو ریلوے مسافروں کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی:پیوش گوئل
ڈاکٹر ہرش وردھن نے جدید سہولتوں سے آراستہ ہندوستانی ریلوے کی کوششوں کی تعریف کی

‘وندے بھارت’دہلی –کٹرا ٹرین جموں و کشمیر کے لئے وزیراعظم کے نئے بھارت کے پیغام کو لے کر جائے گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

प्रविष्टि तिथि: 03 OCT 2019 4:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،03اکتوبر 2019 ؍    مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی  دہلی میں نئی دلی اور کٹرا کے درمیان چلنے والی ‘وندے بھارت’ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  اس موقع پر ریلوے اور کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل ، صحت اور خاندانی فلاح بہبود ، سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسیز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،وزیراعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات وپنشن ،ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، ریلوے کے وزیر مملکت جناب سریش  سی۔ انگاڈی ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو ، ریلوے بورڈ کے دیگر ممبروں اور شمالی ریلوے کے جنرل مینیجر  بھی موجود تھے۔ اس سال فروری میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے نئی دلی  ،وارانسی  سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد یہ دوسری ‘وندے بھارت’ایکسپریس ہے ۔اس ٹرین کے ڈبے چنئی ریل کوچ فیکٹری میں تیار کئے گئے ہیں۔  

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے اس نوراتروں میں ملک کے عوام کو ایک بڑا تحفہ دینے کےلئے ریلوے کی وزارت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کا جموں و کشمیر کی ترقی اور پیش رفت میں اہم رول ہے۔ ہندوستان کے ہر شہری کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ویشنو دیوی مندر کا درشن کرے۔جس دن سے انہوں نے چارج لیا ہے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک محفوظ فعال اور آرام دہ ، تیز رفتار نیٹ ورک کے ساتھ ملک بھر میں مذہبی مفاد کے مقامات کو جوڑنے کیلئے ایک ویژن  پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ  حکومت کی طرف سے پہلے سے ہی بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ مذہبی مفاد کے مقامات کے درشن کے لئے یاترا کو آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘وندے بھارت’ایکسپریس اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ اور رفتار ،خدمات اور معیار کو اہم ترجیح دی گئی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے 50 کھرب ڈالر کی معیشت کے خواب کے حصول  کیلئے ریلوے ایک ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ‘وندے بھارت’ایکسپریس میک ان انڈیا کی کامیابی کی ایک علامت ہے۔ اور وہ معیشت کو فروغ دینے میں نمایاں رول ادا کرے گی۔ یہ رفتار سے ثابت ہوتا ہے۔ جس پر وزیراعظم جناب مودی کی قیادت میں ریلوے کی ترقی اور جدید کاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو تیز رفتار ترقی کو قائم رکھنا چاہئے اور اسی طرح 50 کھرب ڈالر کی معیشت کے وزیراعظم کے ویژن کو حاصل کرنا چاہئے۔ جس طرح ریلوے نے باپو کی آزادی کی جدوجہد کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔

مہاتما گاندھی کو ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئےجناب شاہ نے کہا کہ باپو نے دنیا کو ایک ایسا  فلسفہ دیا ہے کہ کس طرح بڑے سے بڑے مسائل کو آسانی سے حل کیا جائے اور اس طرح کا ایک فلسفہ آزادی کی جدوجہد کے دوران سوادیشی کا تھا۔  اور ریلوے نے ہندوستان کے عوام کے ساتھ جوڑ کر  آزادی کے لئے گاندھی جی کی جدوجہد مین ایک اٹوٹ حصہ کی طرح رول ادا کیا۔ جناب شاہ نے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کیا کہ وندے بھارت ایکسپریس پوری طرح سوادیشی ہے اور یہ دنیا بھر کی جدید ترین ریل ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کے برابر ہے۔ یہ ٹرین ایک بڑا خراج عقیدت ہے کہ جناب مودی  کے میک ان انڈیا کے ان کے ویژن کے ساتھ  باپو کے نظریات کو دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے  ریلوے کے وزیر سے اپیل کی کہ وہ گاندھی150@ تقریبات کے دوران آزادی کی جدوجہد کے دوران گاندھی جی کے سفر میں ریلوے کے رول کو وضع کریں۔

دفعہ 370 کو منسوخ کئے جانے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کی ترقی اور اس کی ہندوستان کے ساتھ سچی یکجہتی میں ایک روڑا  تھا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 ختم کئے جانے کے بعد جموں و کشمیر سے دہشت گردی کی لعنت پوری طرح سے ختم ہو جائے گی اور میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ 10 سالوں میں کشمیر ترقی کے معاملے میں ایک نمایاں ریاست بنے گی اور وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائے جانے کے ساتھ ہی اس کا آغاز ہو گیا ہے اور یہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے وزیراعظم جناب مودی کا ایک بڑا تحفہ ہےجس سے ریاست میں ترقی لائی جا سکے گی اور وہاں مذہبی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔ اپنے خطاب کے اختتام پر جناب امت شاہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ریلوے میک ان انڈیا کے طرز پر تبدیلی لا رہی ہے اور معیشت کی ترقی میں وہ ایک نمایاں رول ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلوے ،کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آج  وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں نوراتروں کے مقدس موقع پر نئی دلی کے کٹرا کے درمیان وندے بھارت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی کے آشرواد سے جموں و کشمیر کی ترقی کو ایک جہت ملے گی اور وندے بھارت اس ترقی کی ایک مثال ہے جو آج اس کے سفر سے شروع ہو گئی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کا پورا کنبہ نے یقین دلایا ہے کہ ہندوستانی ریلوے جموں و کشمیر کی ترقی میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  کو ہمیشہ تعاون دیتا رہے گا۔ وندے بھارت شرون کمار کی طرح خدمت کرے گی۔ یہ عام آدمی کو اس بات کے لئے مدد کرے گی کہ وہ کٹرے کے لئے اپنے والدین کو لے کر جائیں ۔ آج میں ریلوے کے ملازمین کی کوششوں سے کافی خوش ہوں اور ان کی تعریف کرتا ہوں جو اس ٹرین کے انتظامات میں کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کی طرف سے تحریک دیئے جانے کے نتیجے میں کہ اسٹیشنوں کو ٹیکنالوجی کے مرکز میں منتقل کیا جائے گا اور ہندوستانی ریلوے کی توسیع ملک کے باقی حصے کے گاؤں کو جوڑے گی آج 5 ہزار اسٹیشن وائی فائی سہولتوں سے لیس ہیں۔ ہندوستانی ریلوے سبھی اسٹیشنوں کو صاف ستھرا بنانے میں بھی کامیاب ہوئی ہے ۔اور ہندوستانی ریلوے نے 6ہزار 500 اسٹیشنوں میں صفائی ستھرائی کے پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے تحت ہندوستانی ریلوے نے  اسٹیشنوں اور ٹرینون میں سی سی ٹی وی کیمرے  نصب کئے ہیں جو ریلوے مسافروں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ جناب گوئل نے ہندوستان کی ترقی میں ریلوے ملازمین کی کوششوں کےلئے  ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صحت ،خاندانی فلاح و بہبود ،سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  میں اس پروجیکٹ کی کامیابی پر ہندوستانی ریلوے کو مبارکباد دینا چاہوں گا اور میں سمجھتا ہوں کہ دیگر جدید ٹرینوں کے مقابلے میں وندے بھارت ایک جدید ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید ٹرین ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے جدید ترین سہولیات کے لئے انڈین ریلوے کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،وزیراعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات وپنشن ،ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے ریلوے میں جدید ٹیکنالوجیاں شروع کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ایکسپریس کی طرح اس طرح کی پہلی ٹرین اس سال کے شروع میں وزیراعظم نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی تھی ۔یہ ٹرین دلی اور وارانسی کے درمیان چلتی ہے۔

جموں و کشمیر میں حالیہ ترقی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کرکے اس سال 5 اگست کو ایک فیصلہ کن قدم اٹھایا تھا۔ اور دلی کٹرا کے درمیں ٹرین وزیراعظم کی طرف سے دوسرا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین جموں و کشمیر کے لئے وزیراعظم کے نئے بھارت کا پیغام لے کر جائے گی۔

ریلوے کے وزیر مملکت نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے  ملک کے ہر غریب کو فرسٹ کلاس سہولت فراہم کرنے کا خواب دیکھا ہے۔ اور انڈین ریلوے آج ملک کو نئی دلی اور کٹرا کے درمیان وندے بھارت کا تحفہ دے رہی ہے۔ انڈین ریلوے پوری طرح جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور وہ اس ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہے۔

اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو نےوندے بھارت کے شروع ہونے پر  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ریلوے کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل دیگر شخصیتوں اور انڈین ریلوے کے سبھی ملازمین کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ مرکزی وزیر داخلہ نے دوسری وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انڈین ریلوے نے آج ٹرینوں کو چلانے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ پہلی وندے کو  بھارت  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے پچھلے سال ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئی تھی۔ وندے بھارت شروع ہونے سے ریلوے مسافر جموں و کشمیر کے لئے آسانی سے سفر کر سکیں گے ۔ یہ تیز رفتار ٹرین ہے ہندوستانی ریلوے میں سووچھتا میں اپنی بہترین کارکردگی بھی پیش کی ہے۔ ہندوستانی ریلوے ،ریلوے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔

 

*************

 ( م ن ۔ ح ا ۔م ف  (

 U. No. 4447

 

 


(रिलीज़ आईडी: 1587119) आगंतुक पटल : 103
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam