وزارت دفاع

بھارت قزاخستان مشترکہ فوجی مشق قاضند 2019 ، 3 اکتوبر سے 15 اکتوبر 2019 تک ہوگی

Posted On: 03 OCT 2019 5:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، اکتوبر   2019/بھارت اور قزاخستان کی  فوج کے درمیا ن چوتھی سالانہ فوجی مشق  قاضند 2019 آج پتھورا  گڑھ میں شروع ہوئی۔   اس مشترکہ    فوجی مشق کا مقصد    جنگل  اور پہاڑی دونوں طرح کے علاقوں میں شورش مخالف اور دہشت گردی مخالف  کارروائیوں کی مشترکہ مشق کرنا ہے۔ قاضند 2019 کو بھارت اور قزاخستان کے درمیان    طویل مدتی اسٹریٹیجک تعلقات    کی ایک علامت سمجھا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UHX3.jpg

اس  مشق کے   ایک حصے کے طو رپر   دہشت گردی   اور شورش پسندی   کی  روک تھام سے متعلق   کارروائیوں کے بارے میں اہم  تقریریں ہوں گی ۔ کارروائیوں کے مظاہرے ہوں گے اور ڈرل پیش کی جائیں گی۔  دونوں ملکوں کی فوجیں     اس طرح کی کارروائیوں   کے سلسلہ میں   اپنے اپنے   قیمتی تجربات  کا  تبادلہ بھی کریں گے اور ضرورت پڑنے پر مشترکہ کارروائیوں کےلئے   طریقہ کار     اور ڈرل کو   بہتر بنائیں گی۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00202R2.jpg

مشترکہ فوجی مشق کا اختتام    15 اکتوبر 2019 کو  72 گھنٹے کی  ایک مشق  کے ساتھ ہوگا جس میں    دہشت گردی مخالف   اور شورش مخالف کارروائیوں کا مقابلہ کرنے   ، فوجیوں کی مشترکہ    صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ج ۔ ج۔

U- 4446



(Release ID: 1587110) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi