وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے سووچھ بھارت دِوس 2019 کا افتتاح کیا
سابر متی آشرم پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت
مہاتما گاندھی کی زندگی پر مبنی ڈاکٹ ٹکٹ اور چاندی کا سکہ جاری کیا
احمد آباد میں سابر متی آشرم میں بچوں اور رضا کاروں کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
02 OCT 2019 9:31PM by PIB Delhi
نئیدہلی 03اکتوبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد میں سووچھ بھارت دوس 2019 کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ڈاک ٹکٹ اور چاندی کا سکہ بھی جاری کیا ۔ جناب مودی نے انعام جیتنے والوں کو سووچھ بھارت پرسکار بھی پیش کئے ۔اس سے پہلے دن میں انہوں نے سابر متی آشرم پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعظم نے مگن نواس (چرخہ گیلری ) کا بھی معائنہ کیا اور وہاں بچوں کے ساتھ بات چیت کی ۔
وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے سووچھ بھارت دوس پروگرام پر سرپنچوں کے ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا مہاتما گاندھی کا 150 واں یوم پیدائش منارہی ہے اور یہ پروگرام کچھ دن پہلے گاندھی جی سے متعلق اقوام متحدہ کی جانب سے ایک ڈاکٹ ٹکٹ جاری کرنے کے بعد زیادہ یادگار بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی میں بہت سی مرتبہ سابر متی آشرم کا دورہ کرنے کا موقع ملا اور آج ہردوسرے وقت کی طرح انہیں ایک نئی توانائی حاصل ہوئی ہے ۔
وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ گاؤوں نے آج خود کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دے دیا ہے اور وہ ہر شہری خصوصاََ گاؤوں میں رہنے والے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور انہوں نے ان سرپنچوں اور سبھی دیگر لوگوں کو مبارکباد دی جنہوں نے سووچھتا کے لئے کام کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر ، سماجی اور معاشی حیثیت کا خیال کئے بغیر ہر ایک نے صفائی ستھرائی ،عظمت اور احترام کے اس عزم میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا ہماری اس کامیاب سے خوش ہے اور وہ ہماری ستائش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس بات سے خوش ہے کہ ہندوستان نے 11 کروڑسے زیادہ بیت الخلا تعمیر کرکے 60 مہینوں میں 60 کروڑسے زیادہ آبادی کو بیت الخلا کی سہولیات فراہم کی ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ سووچھ بھارت ابھیان کی کامیابی کے پیچھے عوامی شراکت داری ہے ۔ انہوں نے اس مشن کے لئے صدق دلی سے تعاون کرنے کے لئے پورے ملک کا شکریہ ادا کیا ۔ عوامی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جل جیون مشن او ر 2022 تک پلاسٹک کے ایک بار استعمال کو ختم کرنے جیسی اہم پہل کی کامیابی کے لئے اجتماعی کوششیں لازمی ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت مہاتما گاندھی کے خوابوں کو پورا کرنے کے تئیں پرعزم ہے ۔ اس تناظر میں انہوں نے حکومت کے بہت سے اقدامات کا ذکر کیا تاکہ خودانحصاری کویقینی بنایا جاسکے ، زندگی کو آسان بنایا جاسکے اور آخری میل تک ترقیاتی کاموںکو آگے بڑھایا
جاسکے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی بہتری کے لئے عزم کریں اوراسے کامیاب بنانے کے لئے سخت کوشش کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح 130 کروڑقراردادیں ایک زبردست تبدیلی لاسکتی ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ح ا ۔رم
U-4436
(Release ID: 1587082)
Visitor Counter : 101