وزارت خزانہ

ماہ ستمبر 2019میں جی ایس ٹی محصول کی وصولی ماہ ستمبر 2019 میں مجموعی طور پر 91،916 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی محصول کی وصولی ہوئی

Posted On: 01 OCT 2019 4:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم؍اکتوبر،ماہ ستمبر 2019 میں مجموعی طور پر 91،916کروڑ روپے کے جی ایس ٹی محصول کی وصولی ہوئی، جس میں سے سی جی ایس ٹی 16،630کروڑ، ایس جی ایس ٹی 22،598کروڑ،آئی جی ایس ٹی 45،069کروڑ روپے ( ا س میں درآمدات پر  وصول کئے جانے والی 22،097کروڑ روپے کی رقم بھی شامل ہے ) اور 7،620کروڑ روپے  (اس میں درآمدات سے حاصل ہونے والی 782کروڑ روپے شامل ہیں)سیس شامل ہے۔30؍ستمبر 2019 تک اگست ماہ کے لئےداخل کئے گئے جی ایس ٹی آر 3بی ریٹرنس  کی مجموعی  تعداد 75.94لاکھ ہے۔

حکومت نے  باقاعدہ بندوبست ؍تصفیہ کے طور پر آئی  جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی  نے 21،131اورایس جی ایس ٹی میں15،121کروڑروپے چکُتا کئے۔ستمبر 2019 کے مہینے میں باقاعدہ بیباقی کے بعد مرکزی حکومت اور  ریاستی حکومتوں کے ذریعہ حاصل کیاگیا کُل محصول سی جی ایس ٹی کی مد میں  37،761کروڑ  اور ایس جی ایس ٹی کی مد میں 37،719کروڑ روپے رہا۔

ستمبر 2018 کے مقابلے ستمبر 2019 میں حاصل ہوئے محصول میں 2.67فیصد کی کمی آئی۔ 2018 کے مقابلے اپریل سے ستمبر 2019 کے دوران گھریلو جزو(کمپونینٹ) میں 7.82فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات سے حاصل ہونے والے جی ایس ٹی میں منفی نمو درج کیا گیا اور مجموعی وصولی میں 4.90فیصد کا اضافہ ہوا۔

درج ذیل چارٹ رواں سال کے دوران محصول کے  رجحانات کی عکاسی  کرتا ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-م م-ک  ا)

U- 4424



(Release ID: 1586929) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Marathi , Hindi