وزارت دفاع

فوج کی نرسنگ خدمات کا 94واں یوم تاسیس کی تقریبات

Posted On: 30 SEP 2019 6:37PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  یکم اکتوبر۔فوج کی نرسنگ خدمات (ایم این ایس) کے 94ویں  یوم تاسیس کی تقریبات  یکم اکتوبر 2019  کو منائی جارہی ہے۔  نرسنگ افسران  اس موقع پر فلورنس  نائٹنگیل پلج  کو پڑھ کر خودکو   مریضوں کی اعلی ٰ معیار ی  اور  بے لوث نرسنگ دیکھ بھال  کے تئیں ایک بار پھر وقف کریں گے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  (ایم این ایس )  میجر جنرل جوائس گلیڈیز  روچ ،  پرنسپل  میٹرن  ،  آرمی ہوسپیٹل (ریفرل  اینڈ ریسرچ )  میجر جنرل سونالی گھوشال  ، نیشنل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔فوج کے سربراہ   ،یوم تاسیس  کے  موقع پر آرمی ہوسپیٹل ( ریفرل اینڈریسرچ ) میں  منعقدہ ایک تقریب میں  مہمان خصوصی ہوں گے۔

          ایم این ایس  ،مسلح فوجوںمیں  ایسی پہلی  کور ہے ، جو مکمل طور پر خواتین  پر مشتمل ہے ۔ یہ کور 28  مارچ  1888   میں قائم کی گئی تھی، جب  بھارت میں  فوجی اسپتالوں میں  نرسنگ خدمات شروع کرنے کے لئے  بامبے میں  دس   تعلیم یافتہ  برطانوی نرسوں  کا  پہلا بیچ  پہنچا تھا۔  1893  میں   اسے  انڈین آرمی  نرسنگ سروس  ( آئی اے این ایس ) کا نام دیا گیا اور 1902  میں  اسے  کوئن  الیگزینڈرا  ملٹری نرسنگ  سروس ( کیو اے ایم این                                                   ایس )  کا نام دیا گیا۔1914  میں  پہلی مرتبہ  بھارت میں  نرسوں کی فہرست تیار کی گئی اور انہیں  کیو اے ایم این ایس سے وابستہ کیا گیا۔

          یکم اکتوبر  1926  کو بھارتی فوجیوں کے لئے  ایک مستقل نرسنگ سروس  شروع کی گئی اور اسے انڈین ملٹری  نرسنگ سروس ( آئی ایم این ایس ) کا نام دیا گیا ۔آئی ایم این ایس  نے  رفتہ رفتہ  اپنے کا م کی شروعات کی اور اس کا کام  پوری دنیا میں سراہا جانے لگا۔ 15ستمبر 1943  کو  آئی ایم این ایس کے افسران  بھارتی فوج کا حصہ بن گئے   اور اس سروس کے ارکان  کمیشنڈ افسران بن گئے ۔ اس تنظیم کی قیادت  فوج کے  صدر دفتر میں  ،  میجر  جنرل کے  درجے  میں  اے ڈی جی ایم این ایس  کرتے ہیں اور کمان کی سطح پر بریگیڈیئر  کے درجے میں  ، بریگیڈئیر ایم  این ایس کرتے ہیں ۔

          ملٹری نرسنگ سروس  کی فہرست میں  شمولیت  انتخاب کی بنیاد پر ہوتی ہے ، جو  کل ہند سطح پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ امیدوار  وں  کا انتخاب   بیسک بی ایس سی (این  ) کے لئے  نرسنگ  کے  6 کالجوں میں  صحت  کے  علوم  کی  مختلف یونیورسٹیوں  سے کیا جاتاہے۔ نصاب کو  کامیابی کے ساتھ مکمل کرلینے کے بعد انہیں   لیفٹیننٹ کے درجے پر ملٹری نرسنگ سروس  میں   مستقل  یا مختصر سروس کمیشن    دے دیا جاتا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اس۔رم

U-4413



(Release ID: 1586810) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi