زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پریس نوٹ
Posted On:
30 SEP 2019 4:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30؍ ستمبر، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 23؍ستمبر 2019 کے اپنے حکم کے ذریعہ پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ، ممبئی کے بورڈ کو برطرف کر دیا تھا اورجناب جے بھگوان بھوریا کو آر بی آئی نے بورڈ کے سبھی اختیارات کے ساتھ بینک کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔
26؍ستمبر 2019 کو جاری کی گئی آر بی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق اس بینک کے کھاتہ داروں کے ذریعہ نکالی جا سکنے والی رقم کی حد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے جہاں کھاتہ داروں کو ایک ہزار روپے نکالنے کی اجازت دی گئی تھی، وہیں اب اسے بڑھا کر 10000رپوے کر دیا گیاہے۔ آر بی آئی کی ہدایات 6 ماہ کی مدت تک برقرار رہیں گی۔
کھاتے دار ؍ پیسہ جمع کرنے والے کسی بھی طرح کی شکایت کے ازالے کے لئے ویب سائٹ www.pmcbank.com پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں یا کسی بھی طرح کی پوچھ تاچھ کے لئے ٹال فِری نمبر 1800223993 پر کال کر سکتے ہیں۔
م ن۔ م م ۔ک ا
U- 4411
(Release ID: 1586766)