وزارت دفاع
صدر جمہوریۂ ہند نے آرمی ایئر ڈیفنس کے جوانوں کو کلرس سے نوازا
Posted On:
28 SEP 2019 1:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28 ستمبر صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ایک خود مختار اکائی کی شکل میں آرمی ایئر ڈیفنس کے 25 سال مکمل ہونے پر 28 ستمبر 2019 کو گوپال پور فوجی اڈّے پر آرمی ایئر ڈیفنس کے جوانوں کو کلرس سے نوازا۔ آرمی ایئر ڈیفنس کے جوانوں کی جانب سے یہ اعزاز آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کے ذریعہ حاصل کیا گیا۔
پریسیڈینٹ کلرس امن اور جنگ کے دوران ملک کی حفاظت میں مسلح افواج کے ریجیمنٹ کی غیر معمولی خدمات کی شناخت کرنے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔دوسری جنگ عظیم کے دوران ایئر ڈیفنس کی ٹولیوں نے مختلف مہمات جیسے برما مہم، امپھال اور کوہیما کا حصار، رنگون کو دوبارہ حاصل کرنے کی مہم، اراکان، مائیت کائینا، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملایا، بحرین، عراق اور فارس میں کئی مہمات میں حصہ لیا اور متعدد بہادری کے ایوارڈ حاصل کئے۔ بہادری کے ان ایوارڈوں میں چار فوجی کراس، برطانوی سامراج کا ایک تمغہ، سات ہندوستانی امتیازی خدمات میڈل اور برطانوی سامراج کے دو آرڈرس شامل ہیں۔ ایئر ڈیفنس 1940 سے آرٹیلری کے ایک حصے کے طور پر وجود میں رہا ہے، لیکن ایک خودمختار اکائی کی شکل میں اسے 1994 میں منظوری دی گئی تھی۔ اس دستے کو اب تک 2 اشوک چکر، 2 کیرتی چکر، 20 ویر چکر، 9 شوریہ چکر اور 113 فوجی میڈل سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس دستے کو 1971 کے ہندوستان- پاکستان جنگ کے دوران چار جنگی اعزاز اور 55 مینشن –ان- ڈسپیچ دیئے گئے ہیں۔
اس دستے کی قیادت میں ایک مؤثر پریڈ کی شروعات میں صدر جمہوریہ کو قومی سلامی دی گئی۔ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں قوم کے اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے میں ہندوستانی مسلح افواج اور خاص طور سے آرمی ایئر ڈیفنس کے جوانوں کی شاندار وراثت کو یاد کیا۔
اس پروگرام میں تمام اعلیٰ افسران اور معزز شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اُڈیشہ کے گورنر جناب گنیشی لال اور اڈیشہ حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔رض۔ را ۔ 28 - 09 - 2019)
U. No. 4390
(Release ID: 1586568)
Visitor Counter : 97