وزارت دفاع

برّی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے عملے کے سربراہان کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

Posted On: 27 SEP 2019 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،27ستمبر :برّی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے فضائیہ کے رخصت پذیر سربراہ ایئرچیف مارشل بیریندرسنگھ دھنووا سے ایک مختصرتقریب کے دوران عملہ کمیٹی کے سربراہان کے چیئر مین (ایس اوایس سی )  کا عصا قبول کیا۔

ایس اوایس سی کے رخصت پذیرچیئرمین ایئرچیف مارشل بیریندرسنگھ دھنوا بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے مکمل دائرہ کارمیں ازحد آپریشنل اورپرواز تجربے کے حامل افسررہے ہیں اور تینوں خدمات سے متعلق تمام ترمعاملات میں سرفہرست رہے ہیں ۔ ایئرچیف مارشل کو 31مئی ، 2019کو سی اوایس سی کا چیئرمین مقررکیاگیاتھا۔ ان کی قیادت میں تینوں خدمات نے جوائنٹ مین شپ میں پیش رفت حاصل کی اور ‘ یکجائی کے ذریعہ فتح ’ کے نصب العین کے ساتھ متعدد محاذوں پرتال میل بناکرکام کیا۔

جنرل بپن راوت کی مدت کار41برسوں پرمحیط ہے ، ان کا شاندار ملٹری پروفائل رہاہے اورانھیں آپریشنل اوراسٹاف دونوں حیثیتوں سے وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ بری فوج کے سربراہ کے طورپر وہ جنوری ، 2017سے سی اوایس سی کے رکن رہے ہیں ۔ سی اوایس سی میں مدت کارکے دوران کمیٹی نے آپریشن تربیت اورانتظام سمیت متعدد گوناگوں موضوعات پرتبادلہ خیالات کئے تھے۔ ان کا مقصد جوائنٹ مین شپ میں اضافہ اور یکجہتی کو بڑھاوادیناتھا۔ جنرل بپن راوت نے اپنی دانشمندی اورپیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اس کمیٹی میں بیش بہاتعاون دیاہے اوراہم معاملات اور موضوعات پر ہمیشہ غیرجانب دارانہ طریقہ اپنایاہے ۔

سی او ایس سی کے آئندہ چیئرمین کے طورپر جنرل راوت دفاعی عملے کے سربراہ کے تقررکو آپریشنل بنانے ، تینوں خدمات کے ارتباط کو بڑھاوادینے ، خدمات کو مہمیز کرنے تیزی سے آپریشنل بنانے اور جدید جنگ لڑنے کی صلاحیتوں میں تال میل پیداکرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے تاکہ اس امرکو یقینی بنایاجاسکے کہ  مسلح دستے ہمیشہ مستقبل کے تقاضوں پرکھرے اترسکیں ۔

***************

 ( م ن ۔ ع آ)

U-4385

 


(Release ID: 1586516) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Marathi