جل شکتی وزارت

سووچھ بھارت کے تحت رویے میں تبدیلی کے لئے جبر کرنا ناقابل قبول ہے

Posted On: 27 SEP 2019 4:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،27ستمبر :جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اورصفائی کے محکمے نے اس بات کا اعادہ کیاہے کہ صفائی ستھرائی سے متعلق رویے کے سلسلے میں حکومت یا منتخب افسران یانجی افراد سمیت کسی بھی شخص کے ذریعہ کیاجانے والا جابرانہ اقدام کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔ ایسے معاملات میں متعلقہ حکام کو قابل اطلاق قانون کی مکمل حدتک مجرم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیئے ۔

محکمے کے  نوٹس میں لائے جانے کے بعد محکمے کی طرف سے آج اس سلسلے میں ایک ایڈوائزی جاری کی گئی کہ نا مناسب اقدامات اورانتہائی جابرانہ کارروائیوں کی مخصوص شکلوں پر ابھی بھی عمل کیاجارہاہے ۔ اس تناظرمیں مدھیہ پردیش میں دوبچوں کی موت کے المناک واقعے کی اطلاع ملی ہے ۔  صفائی ستھرائی کے محفوظ  طریقوں کو اپنانے کے لئے رویے میں مثبت تبدیلی اوراسی کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے ، سووچھ بھارت مشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کلیدی حیثیت رکھتاہے ۔ گذشتہ 5برسوں میں رویوں میں تبدیلی کے لئے دیہی محرکین ، منتخب پنچایت اہلکاروں ، کمیونٹی پرمبنی تنظیموں اورسرکاری افسران نے انتھک کوششیں کی ہیں کہ دیہی گھرانوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے کہ  وہ کھلے میں رفع حاجت سے باز آئیں اوراس کے بجائے وہ بیت الخلاءکا استعمال کریں ۔ اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پرعوامی تحریک چلی ، جس کے نتیجے میں ملک کی دیہی صفائی کی صورتحال میں غیرمعمولی تبدیلی واقع ہوئی ۔ ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہندوستان کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ( اوڈی ایف ) بنانے کے لئے مثالی عہد کا مظاہر ہ کیاہے ۔

سووچھ بھارت مشن ( گرامین) کے تحت غیرجبرآمیز طریقہ کارکو اپنانے کے لئے اس ایڈوائزری کو 25جولائی ، 2017کو جاری کردہ اسی طرح کی ایڈوائزری کے فالواپ کے طورپر جاری کیاگیاہے  جس میں کہاگیاہے کہ ریاستوں کوبیت الخلاء کی تعمیر اوراس کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی قسم کے سخت اقدامات سے  گریز کرناچاہیئے ۔ حکومت ہند پورے دیہی ہندوستان میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک کی صورت حال کے حصول اوراسے برقراررکھنے کے تئیں پرعزم ہے اوراس بات کا اعادہ کرتی ہے کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے اوراگرکوئی مستحق فائدہ اٹھانے والا بچ گیاہے تومتعلقہ ریاست اور ضلع کو اس بات کو یقینی بناناچاہیئے کہ یہ بنیادی خدمات تیزی سے فراہم کی جائیں ۔

 

***************

 

 ( م ن ۔ ن ا۔ ع آ)

U-4377

 

 



(Release ID: 1586514) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi