وزارت سیاحت

عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر کل قومی سیاحتی ایوارڈز 18-2017 ء پیش کئے جائیں گے


اس سال متعدد زمروں کے تحت کُل 76 ایوارڈز دیئے جائیں گے

Posted On: 26 SEP 2019 5:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 26 ستمبر / عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر کل نئی دلّی کے وگیان بھون میں نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو کی پُر وقار موجودگی میں قومی سیاحتی ایوارڈز 18-2017 ء پیش کئے جائیں گے ۔  اس سال مختلف زمروں کے تحت کُل 76 ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔   اس موقع پر سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (  آزادانہ چارج )  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  ، یو این ڈبلیو ٹی او   کے سکریٹری جنرل جناب  زُورَب پولُولی کاش وِلی وِل کےہمراہ موجود رہیں گے ۔

          اقوام متحدہ کی  عالمی سیاحتی  تنظیم  ( یو این ڈبلیو ٹی او ) نے اس سال  ‘‘ سیاحت اور روز گار  : سبھی کے لئے بہتر مستقبل  ’’ کے موضوع پر عالمی یومِ سیاحت  ، 2019 منانے کے لئے میزبان ملک کی حیثیت سے ہندوستان کا انتخاب کیا ہے ۔ عالمی یومِ سیاحت  دنیا بھر میں ہر سال 27 ستمبر کو منایا جاتا ہے ۔ عالم یومِ سیاحت  ( ڈبلیو ٹی ڈی )  منانے کا مقصد  سیاحت کی اہمیت  اور اس کے سماجی ، تہذیبی ، ثقافتی ، سیاسی اور اقتصادی اہمیت  سے متعلق  بین الاقوامی برادری  کے درمیان  بیداری کو فروغ دینا ہے ۔ اس تقریب کا مقصد  اقوام متحدہ کے صدی   ترقیاتی اہداف میں  مذکورہ    عالمی چیلنجوں کو  حل کرنے کے علاوہ ، اِن اہداف کو حاصل کرنے میں سیاحت کے سیکٹر کے تعاون کو  اجاگر کرنا ہے ۔

          وزارتِ سیاحت ، حکومت ِ ہند  ہر سال  سفر ، سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد  / اداروں کو قومی سیاحتی ایوارڈس پیش کرتی ہے ۔ یہ ایوارڈس ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، کلاسیفائیڈ  ہوٹلوں ، ہیریٹیج ہوٹلوں ، منظور شدہ ٹریول ایجنٹوں ، ٹور آپریٹروں ،  سیاحوں کے لئے ٹرانسپورٹ آپریٹروں ،  انفرادی سطح پر  اور دیگر نجی اداروں کو  متعلقہ شعبوں میں  ، اُن کی کارکردگی کے اعتراف میں دیئے جاتے ہیں ۔ قومی سیاحتی ایوارڈز گذشتہ چند برسوں کے دوران سیاحت ، سفر اور ہاسپیٹیلٹی کے سیکٹر  میں نمایاں اعتراف اور حصولیابی کی حیثیت سے    ابھر کر  سامنے آئے ہیں ۔  ڈبلیو ٹی ڈی تقریبات میں کُل 82 بین الاقوامی مندوبین بھی شرکت کریں گے ۔

 

 

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U. No.  4366



(Release ID: 1586344) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi