ریلوے کی وزارت

ریلوے کی وزارت نے بڑے پیمانے پر تقرر سے متعلق امتحان کرانے کیلئے ، امتحان کرانے والی ایجنسیوں (ای سی اے ) کی صلاحیتوں کے جائزے کیلئے ایک پرزنٹیشن اجلاس منعقد کیا

Posted On: 26 SEP 2019 11:43AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔26؍ستمبر۔ریلوے کی وزارت کے تحت ریلوے تقرر کنٹرول بورڈ نے بھارتی ریلوے میں بڑے پیمانے پر تقرر سے متعلق امتحانات کا انعقاد  کرانے والی  بڑی ایجنسیوں (ای سی اے) کے ساتھ ایک پرزنٹیشن اجلاس  منعقد کیا۔

بھارتی ریلوے نے جو افرادی قوت کو سب سے بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرتا ہے ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو ملازمتیں دی ہوئی ہیں اور تقریباً اتنی ہی  تعداد میں تقرر کیے جانے ہیں  ۔ ریلوے کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔  پچھلے سال ایک امتحان میں تقریباً ایک کروڑ89 لاکھ امیدوار شامل ہوئے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔

اتنے بڑے پیمانے پر کامیابی کے ساتھ امتحان کرانا ایک سنجیدہ کام ہے لہٰذا امتحانات کا انعقاد کرانے والی ایجنسیوں کو ان کی  اہلیت  اور صلاحیت کی ، باریکی سے جانچ کرنے  کے بعد منتخب کیا جاتا ہے۔ ایجنسیوں کے انتخاب کیلئے  بھارتی ریلویز نے ، امتحانات کا انعقاد کرانے والی ایجنسیوں کے  ساتھ ایک پرزنٹیشن اجلاس منعقد کیا جس کے لئے  ایک ہفتے پہلے  نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔ پورے ملک کی ایجنسیوں نے اس پرزنٹیشن میں شرکت کی۔ پرزنٹیشن کے بعد ریلوے تقرر بورڈ کے چیئر مین کے ساتھ بات چیت کا ایک اجلاس رکھا گیا جو اس اجلاس میں بذات خود موجود تھے۔ اس بات چیت کی بنیاد پر امید ہے کہ ریلوے کا محکمہ غیرتکنیکی مقبول زمروں اور مختلف نوعیت کے زمروں کے  آئندہ امتحانات کرانے کیلئے امتحان کا انعقاد کرانے والی  ایجنسی کو منتخب کرنے کیلئے ایک ٹینڈر جاری کرے۔ یہ امتحانات آئندہ مہینوں میں ہونے والے ہیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔اس۔ع ن

U-4354


(Release ID: 1586257) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Bengali