زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جناب نریندر سنگھ تومر نے زراعت سے متعلق دو موبائل ایپس لانچ کئے
प्रविष्टि तिथि:
24 SEP 2019 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 24 ستمبر / زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ کسانوں کو اب اُن کے گھر قریب گراں قدر اور تکنیکی زرعی ساز و سامان آسانی سے دستیاب ہوں گے ۔ جناب تومر نے یہ بات دو موبائل ایپس یعنی ‘ سی ایچ سی فارم مشینری اور کرشی کسان ایپ فار جیو ٹیگنگ ’ کو آج نئی دلّی میں لانچ کرتے وقت کہی ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سی ایچ سی فارم مشینری ایپ کے ذریعے کسان اپنے لئے قابلِ استطاعت شرحوں پر کسٹم ہائرنگ مراکز سے ، جو کہ 50 کلو میٹر کے دائرے میں واقع ہوں گے ، مطلوبہ مشینری کا انتخاب کر سکیں گے اور اُس کا آڈر دے سکیں گے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اب تک اس موبائل ایپ پر 40000 کسٹم ہائرنگ سروس سینٹرس رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں ، جو 120000 زرعی مشینیں اور ساز و سامان کرایہ پر دیتے ہیں ۔
جناب تومر نے کہا کہ کرشی کسان ایپ کسانوں کو ، اُن کے قریبی علاقے میں بہترین اُپج دینے والی فصلوں اور بیجوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرے گا ۔ عمدہ قسم کی فصلوں کی کاشت کاری کرنے والا کوئی بھی کسان اِس پلیٹ فارم کا استعمال کرکے دوسرے کسانوں کو کاشت کاری کے بہترین طور طریقوں سے واقف کرا سکتا ہے تاکہ یہ ایپ دوسرے کسانوں کی بھی اِن طریقوں کو اپنانے میں مدد کرے ۔
یہ ایپ جیو ٹیگنگ اور فصلوں کی جیو فینسنگ میں بھی مدد کرے گا اور کسانوں کو موسم کی پیش گوئی سے متعلق پیغامات دے گا ۔ وزیر موصوف نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کاشت کاری کے طور طریقوں کو بہتر بنانے کے لئے اِن خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور اس طرح سے زیادہ زرعی پیداواریت کو یقینی بنائیں ۔ کئی زبانوں پر مشتمل موبائل ایپ سی ایچ سی فارم مشینری کسٹم سروس پرووائیڈرس کے پاس رجسٹریشن اور زرعی مشینری کسٹم سروس مراکز کے جیو ریفرینس فوٹو گراف کو اَپ لوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے ۔ اس پر دستیاب مشینری کی تصاویر بھی موجود ہیں ۔ اس ایپ کے ذریعے کسان ، خاص طور پر چھوٹے اور بہت چھوٹے درجے کے کسان گراں قدر اور تکنیکی زرعی ساز و سامان تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں ، جس سے انہیں سبھی قسم کی زرعی مشینوں کے استعمال کی زیادہ سے زیادہ سہولت دستیاب ہو گی ۔ اس سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھے گی بلکہ مختصر وقت میں زیادہ سے زیادہ زرعی فارموں کی مشین کاری میں بھی مدد ملے گی ۔ یہ ایپ کسانوں کو اُن کے علاقے میں موجود کسٹم ہائرنگ سروس سینٹرس سے بھی جوڑنے کا کام کرے گی ۔ یہ کسی بھی اینڈرائیڈ موبائل فون پر گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
متعدد اسکیموں کے تحت کسٹم ہائرنگ سینٹرس / فارم مشینری بینکس اور ہائی ٹیک ہبس قائم کئے گئے ہیں ۔ ان اسکیموں میں مشن آن ایگریکلچرل میکنائزیشن ، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا اور کروپ ریسیوڈ مینجمنٹ اسکیم شامل ہیں ۔ یہ اسکیمیں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے تحت کام کرنے والے ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو کے ذریعے چلائی جاتی ہیں تاکہ کسانوں کو کرائے پر زرعی مشینیں دستیاب کرائی جا سکیں ، خاص طور پر چھوٹے اور بہت چھوٹے کسانوں کو ، جو بھاری بھرکم قیمتوں کے سبب اِن مشینوں کو نہیں خرید پاتے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔م م۔ ع ا ) 24.09.2019
U. No.4321
(रिलीज़ आईडी: 1586060)
आगंतुक पटल : 160