نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ ہند نے بھارت کو قدرتی طورپر روبہ صحت منداور چاق وچوبندرہنے کا مصروف مرکز بنانے کی تلقین کی

بھارت میں ساری دنیا کا چاق وچوبندرہنے کا دارلحکومت بننے کی صلاحیت ہے :نائب صدرجمہوریہ ہند

ازمنہ ٔ قدیم سے بھارت کے پاس امراض کے علاج کے لئے سائنٹفک اور عقلیت پسند طریقہ علاج دستیاب رہاہے

آیوروید نے ایک عمدہ حفظان صحت آئین کے طورپر عالمی شہرت حاصل کی ہے

ویدیہ رتنم جناب پی ایس ویریئرکی 150ویں سالگرہ تقریبات کا افتتاح

Posted On: 24 SEP 2019 1:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،24ستمبر :نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈونے بھارت کو قدرتی طریقہ علاج اورچاق وچوبند رہنے کا مصروف ترین عالمی مرکز بنانے کی تلقین کی ہے ۔ آج یہاں کیرالاکے کوٹاکل میں ویدیہ رتنم جناب پی ایس ویریئر کی 150ویں سالگرہ تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ انھیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ بھارت میں دنیا بھرکی چاق وچوبندرہنے کی راجدھانی  بننے کی  صلاحیت موجود ہے ۔ یہ روایتی ادویہ کا صدیوں پرانا نظام ہے اور یہاں معالجے کے بہترین طریقے رائج رہے ہیں ،جو نہ صرف یہ کہ جسمانی صحت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ ذہنی اورروحانی عافیت بھی فراہم کرتے ہیں ۔

اس امرکا اظہارکرتے ہوئے کہ بھارت ازمنہ ٔ قدیم سے امراض کے علاج کے لئے ازحد منظم ، سائنٹفک ، عقلیت پسند طریقہ کارکا حامل رہاہے ، انھوں نے کہاکہ آیوروید ادویہ کے معاملے میں  علم اور حکمت کا خزانہ ہے ۔  اسے بھارت میں طبی اطلاعات کے قدیم ترین وسیلے کا بھی درجہ حاصل ہے ۔

ازمنہ ٔ قدیم میں آیورویدنے جواہم کرداراداکیاہے اس کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ غیرملکی حکمرانوں کی جانب سے عدم تعاون پرمبنی سیاسی ماحول پیداکرنے کے باوجود آیوروید باقی رہا ، ترقی کرتارہا اور اپنی بین ثبوت والی روبہ صحت کرنے کی سائنس کے ساتھ حفظان صحت کے شعبے میں اسے عالمی طورپر شہرت بھی حاصل ہوئی ۔ یہ محض ادویہ کا ایک نظام نہیں بلکہ ایک فلسفہ ٔ حیات بھی ہے ۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے زوردیکر کہاکہ روایتی نظام ادویہ میں تحقیق ہرحال میں بنیادی ثبوتوں پرمبنی ہوتی ہے اور واضح طورپر یہ طے ہونا ہوتاہے کہ کس دواسے کیافائدہ ہواہے اوراسی کے روشنی میں عمدہ قسم کی دوائیں تیارہوتی ہیں جس کا مقصد یہ ہوتاہے کہ بھارت قدرتی طورپر روبہ صحت ہونے اور چاق وچوبندرہنے کا عالمی مرکز بن جائے ۔

غیرمتعددی امراض مثلاذیابیطس ، کینسر اور ہائی پرٹینشن کے بھارت میں افزوں پھیلاو ٔکے تئیں اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے، انھوں نے کہاکہ ان امراض کے علاج پرتوجہ مرکوز کرنے کے بجائے فوری طورپر ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے تدارک اور عوامی بیداری میں اضافہ کیاجائے ۔

انھوں نے کہاکہ آیوروید کے ذریعہ اختیارکیاگیا تاریخی اورجامع نقطہ ٔ نظرمزمن اور طرز حیات سے متعلق بیماریوں کے علاج میں ایک اہم کردار اداکرسکتاہے ۔

دیسی طریقہ ٔ علاج کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے انھوں نے آیوروید جیسے روایتی طریقہ علاج کو جدید ایلوپیتھک طریقہ علاج کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پرزوردیاتاکہ علاج کی اثرانگیزی کو بڑھایاجاسکے ۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ ایک عملی سائنس کے طورپر ضرورت اس بات کی ہے کہ ریسرچ  کے ذریعہ آیوروید کے نظام کو مضبوط کیاجائے ۔ اس روایتی طریقہ علاج میں جو قدیم دانائی مضمرہے اس کا ابھی تک مکمل طورپر فائدہ نہیں اٹھایاجاسکاہے ۔

پوری دنیا میں جڑی بوٹیوں اور پودوں کا قدیم نظام طب میں استعمال کی بات کہتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ مختلف ملکوں کے درمیان اطلاعات کا مستقل طورپرتبادلہ ہونا چاہیئے تاکہ  قدرتی ادویات پرمبنی طریقہ علاج کو مزید مضبوط کیاجاسکے ۔

جناب نائیڈونے کہاکہ مختلف ملکوں میں علاج ومعالجہ کے جو قدرتی ذرائع موجود ہیں ان کے مابین مذاکرے کو فروغ دیا جانا چاہیئے تاکہ یہ علم جمود کا شکار نہ بنے اور مسلسل اختراعات ہوتی رہیں ۔ تاہم اس طرح کا کوئی بھی طریقہ علاج لازماًثبوت وشواہد پر مبنی ہونا چاہیئے ۔

مولیکیولربائیولوجی اور ڈی این اے پروفائلنگ کی ترقی پذیرٹیکنالوجی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہاکہ نئے علوم کی دریافت مسلسل کی جانی چاہیئے ،خاص طورپر ایسا آیوروید کے شعبے میں کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ان شعبوں میں تحقیق سے پودوں اوران کی خصوصیات کے بارے میں مزید بہت کچھ سیکھنے میں مدد ملے گی ۔

انھوں نے مینیجنگ ٹرسٹی جناب پی کے ویریئرکاخاص طورپر شکریہ اداکیااورکہاکہ وہ اچھے طرز حیات اور خوردونوش کے عمدہ طورطریقوں کی روشن مثال ہیں ۔

کیرلاکے گورنرجناب عارف محمد خان ، کیرلا کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹرکے ٹی جلیل ، آریہ ویدشالہ  کے  مینیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹرکے ویریئراوردیگرمعززین اس موقع پر موجود تھے ۔

***************

U-4315



(Release ID: 1586036) Visitor Counter : 64


Read this release in: Malayalam , English , Hindi